34

محمد ادریس لاہوری صاحب کی کتاب ‘ذرا سی دھوپ رہنے دو’ کی تقریب رونمائی

محمد ادریس لاہوری صاحب کی کتاب ‘ذرا سی دھوپ رہنے دو’ کی تقریب رونمائی اسٹاک ہوم میں کی گئی۔ ناروے میں مقیم دریچہ ادبی تنظیم کے روح رواں جناب محمد ادریس لاہوری کا پہلا مجموعہ کلام لاہور میں اشاعت کے بعد منظرِ عام پر آیا۔ایشین اردو سوسائٹی کے صدر جناب جمیل احسن صاحب کا کہناتھا کہ “ایسی سادہ اور دل کو لبھانے والے شاعری جو بھی پڑھے اپنے من پسند اشعار اس میں سے ڈھونڈ لے گا۔

اس گلی کا طواف کرتا ہوں
یہ جنوں کی دلیل ہے یاروں

یہ دل شکستہ شاعر چھوٹی بہروں میں شعر کہتے ہیں۔شعراء کو یہ بات معلوم ہے کہ چھوٹی بہر میں شعر کہنا سب سے مشکل مرحلہ ہے۔

چاندنی کو اتار دو رخ پر روشنی کو حسین ہونے دو
آج ادریس جان وارے گا سرخ سگنل گرین ہونے دو

ادریس صاحب کے اشعار نے میرے دل کی دھڑکن کو تیز کیا ، محبت جو ایک لازوال جذبہ ہے اس پر شعر کہے گئے لیکن ساتھ ہی حساس طبیعت والے شاعر نےمختلف موضوعات پر خوبصورت شاعر کی ہے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں