• آپ کے خطوط
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • کالم نگاراور شعراء کی فہرست
  • ہدایتی ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
اتوار, 28 فروری , 2021
3 °c
Stockholm
8 ° بدھ
6 ° جمعرات
8 ° جمعہ
7 ° ہفتہ
  • Login
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
ZAQ Accounting
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
No Result
View All Result

”یہ بی بی سی لندن ہے ماہ پارہ صفدر سے خبریں سنیے..

ارم کاشف by ارم کاشف
13 فروری, 2021
0 0
0
0
SHARES
67
VIEWS
فیس بٗک پر شیئر کیجئےٹویٹر پر شیئر کیجئےواٹس ایپ پر شیئر کریں

”یہ بی بی سی لندن ہے ماہ پارہ صفدر سے خبریں سنیے.“ یہ وہ پہلا جملہ تھا جو ریڈیو کے ذریعے ہمارے کانوں میں پڑا.اس بات کو بھی لگ بھگ تیس برس کا عرصہ بیت گیاہے لیکن ریڈیو سننے کی جو عادت پڑی وہ آج تک برقرار ہے .گو کہ ہم فخر محسوس کرتے ہیں کہ آج ہم خود بھی ریڈیو کا حصہ ہیں .لیکن بچپن کے وہ دن نہیں بھولے جاتے جب سر شام ہم اپنے بابا (دادا ) کے ساتھ خبرنامے کے علاوہ شب نامہ اور سیربین سمیت مختلف پروگراموں کو سنا کرتے تھے حالانکہ ان پروگراموں میں کیا گفتگو کی جارہی ہے وہ ہماری سمجھ سے بالاتر تھی. یہاں تک کہ ان کے نام بھی کافی عرصے بعد ہماری سمجھ میں آئے لیکن اک سوچ اور تجسس بہت تھا کہ ایک انکل (رضا عابدی) اور اک آنٹی (ماہ پارہ) اس ریڈیو کے اندر سے کیسے بول رہے ہیں. تاہم وقت گزرنے کے ساتھ بات ہماری سمجھ میں آہی گئی اور جب پہلی بار ہم نے خود 2005میں مائیکرو فون پر کہا کہ
”آپ سن رہے ہیں مست ایف ایم 103اور موسم کی صورت حال کے ساتھ میں ہوں ارم جبیں“
تو یکایک وہی بچپن کا تجسس یاد آگیا اوراپنی بے وقوفی پر ہنسی بھی .
آج ریڈیو سے وابستگی کو 15برس کا عرصہ بیت چکا ہے جبکہ سامع کی حیثیت سے تو تیس برس.بس فرق اتنا ہے کہ ہم میڈیم ویوز(MW) اور شارٹ ویوز( SW) کی پر شور دنیا سے آگے بڑھ کر فریکوئنسی ماڈئیولیشن (FM) کے سریلے جہاں تک پہنچ گئے ہیں .جہاں معلومات اور باتوں کے تڑ کے کے ساتھ موسیقی سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں.
ملکی سطح پر معاشرے کی بہتری کے لئے ریڈیو کا کردار اپنی مثال آپ رہا ہے اور اس دوڑ میں” ْ قومی ریڈیو “ ہمیشہ سے سرفہرست ہے.ریڈیو پاکستان کے تعمیر ی کردار کو فراموش کرنا مشکل بھی ہے اور ناممکن بھی. اپنے بڑوں سے سنا ہے اور اب پڑھا بھی ہے کہ اعلان آزادی کے ساتھ ہی ریڈیو پاکستان نے اپنی ذمہ داری سنبھالی تھیں .نام ور ماہرین نشریات، ادیبوں اور شعراءکے طفیل طویل عرصے تک اپنے سننے والوں کے دلوں پر راج کیا۔ یہی نہیں بلکہ ایسے نادر اور نایاب ہیرے بھی تراشے جنہوں نے فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا نہ صرف منوایا بلکہ پاکستان کی پہچان بھی بنے اور شکر ہے کہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے.
بلاشبہ ریڈیو وہ میڈیم ہے جسکی اہمیت اور افادیت سے کوئی انکار نہیں کرتا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میڈیم میں بھی نئے نئے تجربے ہورہے ہیں جیسے پہلے صوتی لہروں کے ذریعے ہم اسے سنا کرتے تھے لیکن اب انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے ویب ریڈیو بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں.
اس وقت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں درجنوں ایف ایم چینلز نشر ہورہے ہیں.جہاں حالات حاضرہ سمیت دینی, معلوماتی ,تفریحی پروگراموں اور موسیقی کے ہر رنگ سنائی دینے کے علاوہ تعلیم و تربیت پر بھی زور دیا جاتا ہے. اب یہ سامع پر منحصر ہےکہ وہ کیاحاصل کرپاتا ہے.

ShareTweetShareSend
Previous Post

اخوت سویڈن کے بورڈ کا اجلاس

Next Post

سندھ بلوچستان انٹرنیشنل بزنس فورم کا تعارفی ویبنار

ارم کاشف

ارم کاشف

Next Post

سندھ بلوچستان انٹرنیشنل بزنس فورم کا تعارفی ویبنار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

نیوز لیٹر میں شمولیت

تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!

ہمارا فیس بک پیج

اہم شعبے

آج کے کالمز آواز آپ کے خطوط افسانچہ الیکشن 2018 انٹرویو اچھی بات بک ریویو بین الاقوامی تاریخ تازہ ترین تصانیف تصاویر اور مناظر تعلیم تقریبات ثقافت حلقہ اربابِ ذوق خبریں دسترخوان دلچسپ و عجیب سالگرہ سرینگر سفرنامہ سوشل میڈیا سویڈن سیاست شخصیات شوبز صحت فیملی کارنر فیچر کالمز قسط وار سلسلے ملٹی میڈیا موسيقى ویڈیوز ٹیکنالوجی پاکستان پاکستانی ڈرامے پریس ریلیز ڈائری کاروبار کالمز کھیل کہانیاں ہیلتھ بلاگ
  • ہمارے بارے میں
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • آپ کے خطوط
  • اسپیشل ایڈیشن
  • ہم سے رابطہ
  • اخوت: انسانی خدمت کا بڑا ادارہ
  • اردو کمیونٹی فورم

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

No Result
View All Result
  • Login
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

*By registering into our website, you agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.
All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Notice: Undefined index: javascript in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/appender/appender.php on line 237

Add New Playlist

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.