Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
158

وہ میرا دل تھا

ڈرامہ وہ میرا دل تھا ایک لو سٹوری ہے بےشک اس میں باقی کہانیوں کے طرح سسپنس اور تھرل نہیں ہے مگر اس کہانی میں ایک اہم معاشرتی پہلو کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ کیسے بچے غلط قدم اٹھاتے ہیں جب انہیں ماں باپ کی طرف سے اعتماد اور بھروسہ نہیں ملتا، جب ماں باپ ان پر بھروسہ نہیں کرتے اور ہر وقت ان پر پہرہ بٹھائے رکھتے ہیں ۔ اب بچے اس بے وجہ ہر وقت کے پہرے سے چڑ رہے ہوتے ہیں اور وہ تو موقع ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں کہ کیسے اس سے فرار حاصل کی جائے ۔بچے اعتماد اور بھروسہ کی کمی کی وجہ سے وہ وہ قدم اٹھا لیتے ہیں جو ان کی تو زندگی کو متاثر کرتے ہیں مگر والدین کی عزت کو بھی نیلام کر دیتے ہیں ۔
ہمارے معاشرے میں بچوں کو والدین کی طرف سے اعتماد کم ملتا ہے جس وجہ سے وہ اپنی باتیں والدین سے چھپاتے ہیں اور والدین سے خود کو دور محسوس کرتے ہیں ۔میں یہ نہیں کہتی کہ ہمیں بچوں پر بلکل سختی نہیں چاہئیے ہمیں بلکل انہیں سمجھانا چاہیے مگر اس کے ساتھ ساتھ ان پر بھروسہ بھی کرنا چاہیے اور انہیں یہ محسوس بھی کرانا چاہیے کہ ہمیں ان پر بھروسہ ہے تاکہ وہ کوئی غلط قدم اٹھانے سے پہلے دس مرتبہ سوچیں کہ وہ ان والدین کے ساتھ کیا کرنے جا رہے ہیں جنہیں ان پر اتنا بھروسہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں