ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا کا ویب ورژن وکیپیڈیا بنیادی طور پر پچھلے 10 سالوں سے ایک جیسا ہی نظر آرہا ہے، لیکن اب ڈیزائن میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔
THE VERGE کی رپورٹ کے مطابق، ویکیپیڈیا اپنی نئی شکل و صورت کے ساتھ اپنے صارفین کے لیے اپنی ویب سائٹ کے استعمال کو آسان بنانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ ابتدائی تبدیلیوں میں ویب سائٹ کا سائڈ مینو اسکرین پر موجود معلومات کی مقدار کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے ضرورت کے مطابق کھولا اور بند کیا جاسکے گا اور کسی بھی مضمون کو دوسری زبانوں میں کھولنا آسان ہوگا۔ نیا ڈیزائن حصوں میں تیار کیا جارہا ہے اور ویکیپیڈیا کو توقع ہے کہ اگلے سال کے آخر تک سب کچھ تیار ہوجائے گا۔