Embed HTML not available.

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس اپلیکشن کی بڑی خامی کو دور کردے گا

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ اپلیکشن ہے جس میں مسلسل نئے فیچرز پر کام ہوتا رہتا ہے۔
ان میں سے ایک فیچر ویکیشن موڈ بھی ہے جس پر کمپنی کی جانب سے کافی عرصے سے کام کیا جارہا تھا مگر پھر رپورٹس میں بتایا گیا کہ لگ بھگ 2 سال کی محنت کے بعد اس پر کام روک دیا گیا تھا۔
مگر واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے بارے میں آگاہ کرنے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو نے بتایا ہے کہ ویکیشن موڈ کی تیاری پر دوبارہ کام شروع کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ویکیشن موڈ نامی یہ فیچر فی الحال تیاری کے مراحل سے گزر ررہا ہے اور واضح نہیں کہ کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں