Embed HTML not available.

سویڈن میں قرآن نذر آتش کرنے والے کے ساتھ کیا ہوا؟

سویڈن میں قرآن نذر آتش کرنے والے کے ساتھ کیا ہوا؟
سویڈن کے شہر مالمو میں انتظامیہ کی جانب سے قرآن سوزی کی درخواست کو مسترد کیے جانے کے باوجود ، ڈنمارک کی انتہا پسند جماعت کے سربراہ راسمس پالوڈون نے سویڈن آکر قرآن شریف کو روسن گورڈ میں نظر آتش کیا۔ اور اس کی ویڈیو یوٹیوب پر جاری کر دی۔ جس کے بعد احتجاج و مظاہرے پھوٹ پڑے ہيں۔ مذہبی نفرت پھیلانے کے الزام پر تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ڈينش سیاستدان کو بھی گرفتار کر کے واپس بھیج ديا گيا۔
سویڈن میں بااثر پاکستانی مختلف گروپس اور ویب سائٹس پر پُر امن احتجاج کی اپیل کرتے نظر آئے۔
اردو قاصد کے ایم ڈی جناب شہاب قادری اور مینیجنگ ایڈیٹر ڈاکٹر حنا خراسانی رضوی نے باہمی مشورے سے قرآن سوزی کے اس واقع کی دل خراش ویڈیو اور تصایر اردو قاصد پر شائع نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے مسلمان برادی کو پُر امن احتجاج کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں