37

وینی لیکارڈل کی کاوشوں کو حکومتی سطح پر سراہتے ہوئے تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا

وینی لیکارڈل کی کاوشوں کو حکومتی سطح پر سراہتے ہوئے تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔
وینی لیکارڈل جن کا تعلق گوتھمبرگ کے علاقے فورلندا سے ہے گذشتہ ۳۸ سال سے ٹیکسلا اور اسکے گرد و پیش میں آنکھوں کے اسپتال میں بطور نرس اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں انھوں نے اپنی زندگی کےحسین اور اہم سال خدمتِ انسانی کے لئے وقف کر دیے یہ وہ وقت تھا جب جنوبی ایشیاء سے لوگ اچھی اور بہتر زندگی کی تلاش میں یورپ کا رُخ کر رہے تھے اور انھوں نے محض ۲۹ سال کی عمر میں زندگی کی آسائشیں چھوڑ کر خدمتِ انسانی کو اپنا مقصد بنایا۔ہم اردو قاصد اور تمام محب وطن پاکستانیوں کی جانب سے انکی ان کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہوئے انکے شکر گزار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں