Embed HTML not available.

پوائزن انفارمیشن سینٹر کا ڈریگن بریتھ کے استعمال پر انتباہ جاری

سویڈش میڈیکل پراڈکٹ ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق پوائزن انفارمیشن سینٹر کو حال ہی میں ایسے کئی کیس موصول ہوئے ہیں جن میں ڈریگن بریتھ کے استعمال کے بعد سنگین طبی نتائج کا خطرہ تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں نو عمر نوجوان مائع ناٹروجن سے بھری مکئی بال جسے کارن بالز کہا جاتا ہے خریدتے ہیں اور اسے منہ میں ڈالتے ہیں جس کے بعد ناک اور منہ سے دھواں نکلتا ہے۔ پوائزن انفارمیشن سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ اس کے سنگین نتائج میں انسان کے میدے کا پھٹنا یا بے ہوش ہونا شامل ہے۔
میڈیکل پراڈکٹ ایجنسی نے ایک پریس ریلیز میں لکھا ہے کہ ہم خاص طور پر نو عمر نوجوانوں کو خبردار کرنا چاہتے ہیں، جو سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو دیکھ کر اس کو دہرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر موجود ہے اور اب انسٹاگرام پر بھی دیکھی گئی ہے۔
ڈریگن بریتھ جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ مائع نائٹروجن جلدی سے گیس میں تبدیل ہوجاتا ہے اور جسم کے اندر پھیل جاتا ہے ، جس کی وجہ سے پیٹ پھٹ سکتا ہے۔ اگر آپ گیس کی زیادہ مقدار میں سانس لیتے ہیں تو ، آپ آکسیجن کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں اور بے ہوش ہو سکتے ہیں۔ آپ کا منہ اور گلہ ، سانس کی نالی اور معدے کی نالی میں بھی منجمد ہو سکتی ہے۔
ڈریگن بریتھ شاید ایشیاء میں شروع ہوا تھا اور اس کے بعد سے وہ پوری دنیا میں پھیل گیا ہے۔

کچھ عرصے سے سویڈن میں کیس سامنے آرہے ہیں جس کے بعد پوائزن انفارمیشن سنٹر نے طبی سہولت فراہم کرنے والے اداروں سے رابطہ کیا ہے اور ان کو ڈریگن بریتھ کے استعمال سے پیش آنے والے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں