5

فلسطین میں کیا ہو رہا ہے؟

موجودہ حالات میں فلسطین میں جس طرح سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہورہی ہے اور نہتی عوام پر جس طرح مظالم ڈھائے جارہے ہیں ہمیں اس کے خلاف آواز بلند کرنی ہو گی۔ تاکہ بین الاقوامی طاقتیں اسے روک سکیں اور انکا حل نکال سکیں۔ اس بات تو مدِ نظر رکھتے ہوئے اسٹریٹ گیرس اور اے بی ایف بوتشرکہ اور سلیم نے تین آن لائن مباحثوں کا اہتمام کیا ہے۔
پہلے مباحثے میں فلسطین میں اس وقت جو کچھ ہورہا ہے اس کے بارے میں ایک گفتگو کی جائے گی۔
دوسرے اور تیسرے حصوں میں صحافت اور میڈیا کوریج کی آزادی کے ساتھ ساتھ بچوں کے حقوق پر بھی گفتگو کی جائے گی۔
مباحثے کی نظامت اسٹریٹ گیرس کی جانب سے مینیل روڈریک کریں گے ۔
دیگر مقررین میں
۱- ہنرک کارلبورگ ، فلسطینی گروپس
۲- اوٹو وڈ مارک ، اولوف پامے انٹرنیشنل سینٹر
۳- سمیر امرو OCYA (اولڈ سٹی یوتھ ایسوسی ایشن یروشیلم)
۴- دارین شنینو ، سویڈش / فلسطینی اور ایس او ٹیچر
شامل ہیں۔
پروگرام سویڈش وقت کے مطابق شام 17:30 بجے بروز جمعرات 27 مئی فیس بک پر پیش کیا جائے گا۔

https://fb.me/e/JIjbQAnm

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں