دنیا میں سب سے زیادہ موبائل فون فروخت کرنے والی کمپنی ایپل کو 2024 تک یورپ میں فروخت ہونے والے آئی فونز کے لیے چارجرز کو تبدیل کرنا پڑے گا کیوں کہ یورپی یونین کے ممالک اور قانون سازوں نے موبائل فون، ٹیبلٹ اور کیمروں کے لیے ایک موبائل چارجنگ USB-C پورٹ پر اتفاق کرلیا ہے، یہ اپنی نوعیت کا دنیا میں پہلا فیصلہ ہے۔
یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 2024 کے موسم خزاں تک یو ایس بی ٹائپ سی کنیکٹر یورپی یونین میں استعمال ہونے والے تمام موبائل فون ، ٹیبلٹ اور کیمروں کے لیے مشترکہ چارجنگ پورٹ بن جائے گا۔
