Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
43

اردو قاصد سویڈن ویب سائٹ کا نیا خاکہ

ہمیں آپ کو یہ آگاہ کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہوری ہے کہ اردو قاصد سویڈن نے اپنی ویب سائٹ کو نئے ڈیزائن میں تبدیل کر دیا ہے۔ اردو قاصد سویڈن کے ویب سائٹ ڈھانچے اور خاکہ کو تبدیل کرنے کی وجہ اردو قاصد کے قارئین کو باآسانی اور بہتر انداز میں مواد کی فراہم ہے۔
اردو قاصد سویڈن کی نئی سائٹ میں تاریخ اور اس کے ساتھ موسم کی پیش گوئی جو کہ یا ہو سے منسلک ہے شامل کی گئی ہے۔ جبکہ اوپر کا حصہ جہاں تمام زمرہ جات ہیں وہ اسی انداز میں ہے جیسے پرانی سائٹ پر تھا۔
ویب سائٹ بناتے وقت قارئین کی دلچسپی کا خیال رکھتے ہوئے نمایاں مواد اور تمام زمرہ جات کو ایک ہی کالم میں رکھا گیا ہے۔اور موسم کی تازہ صورتحال کا کالم بھی اسی کے ساتھ واضح ہے۔ جبکہ تمام زمرہ جات کے فیچر کالم پہلے ہی صفحے پر موجود ہیں۔
واٹس ایپ پر صفحے کو شیئر اور سوشل میڈیا آئیکن شامل کیئے گئے ہیں. جبکہ اردوقاصد کے ایڈیٹرز کے لیے بیک اینڈ مکمل اردو میں تیار کیا گیا ہے.
اگرآپ ہماری ویب سائٹ پر ای میل کے لئے سبسکرائب کرتے تو روزانہ تازہ خبریں جو اردو قاصد پر شائع ہوتی ہیں آپ کو ای میل کی صورت میں موصول ہوجائیں گی۔
آپ کا اردو قاصد سویڈن کے نئے ڈیزائن کے بارے میں کیا خیال ہے؟ تبصرے میں ہمیں بتائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں