68

اُردو فورم ڈنمارک کے زیر اہتمام شعری مجموعے ” آسودگی ” کی تقریب رونمائی و مشاعرہ

ایک صحت مند اور متحرّک معاشرے میں ادب کو تعمیری عمل کی اہمیت حاصل ہوتی ہے. اور اگر بات شاعری کی جائے تو کون نہیں جانتا کہ شاعر معاشرے کے مسائل و عوامل کو جمالی الفاظ کا جامہ پہنا کراس خوبصورتی سے سامعین کے سامنے پیش کرتے ہیں کہ ان کی قوّت تخیّل کو جلا مل جاتی ہے. اسی طرح کی ایک محفل ” محفل مشاعرے” کا انتظام، اُردو فورم ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں بتاریخ 24 اگست 2019ء کو شام 5 بجے پیدر لیککےسینٹر 63-65، 2300 میں کیا جارہا ہے. اس محفل کی صدارت کے فرائض ڈنمارک میں مقیم سفیر پاکستان جناب ذوالفقار گردیزی انجام دیں گے. مشاعرے میں دیگر شعراء کرام سمیت خصوصی طور پربرطانیہ سے آئے ہوئے مشہور شاعر جناب فیضان عارف اور ناروے سے آئے معروف شاعر جناب جمشید مسرور اپنے اپنے کلام سے سننے والوں کو محظوظ کریں گے. اس موقع پر سویڈن کے نامور و ممتاز شاعر جناب جمیل احسن صاحب کے نئے شعری مجموعے ” آسودگی ” کی تقریب رونمائی بھی ادا کی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں