Embed HTML not available.

بلدیہ اُپسالا کا عمر رسیدہ افراد کے لیے بس پاس کی قیمتوں میں کمی کا ارادہ

سویڈش خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کے شہر اُپسالا میں سیاسی جماعتیں اگلے سال 13 میلین کرونا عمر رسیدہ افراد کے بس پاسس پر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ 70 سال سے زیادہ عمر کے افراد سفر کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا انتخاب کریں۔
اُپسالا میں عمر رسیدہ افراد کے لیے بس پاس کی قیمت 400 کرونا ماہانہ سے زیادہ ہے۔ جس کو اُپسالا کی حکمران سیاسی جماعت 150 کرونا ماہانہ کرنا چاہتی ہے۔ اس طرح امید کی جاسکتی ہے کہ عمر رسیدہ افراد بغیر کسی مالی تکلیف کے با آسانی سفر کر سکیں گے۔
حکمران جماعتیں بلدیہ کے عمر رسیدہ افراد کے لیے بس پاس کے مد میں مالی اعانت کر کے لیے آئندہ سال بجٹ میں 13 ملین کرونا خرچ کرنے پر راضی ہے۔
آپ اُپسالا بلدیہ کے اس اقدام کے بارے کیا خیال ہے؟ کیا تمام میونسپلٹیوں کو بھی ایسا کرنا چاہیئے؟ کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں