Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
70

اب طلباء سویڈش علمی قابلیت امتحان دے سکیں گے

سال 2020 کے اوائل میں عالمی وبا کے پیشِ نظر سویڈش علمی قابلیت ٹیسٹ معطل کر دیے گئے تھے۔ حال ہی میں میڈیا رپورٹ کے مطابق طلباء موسم خزاں میں یہ ٹیسٹ دے سکیں گے۔
یہ ٹیسٹ ایک معیاری آزمائش ہوتی ہے جسے سویڈش یونیورسٹی میں کورسز اور پروگراموں میں جگہ بنانے کے لیے ایک راستہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ مقررہ نشستوں سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں یہ ٹیسٹ یونیورسٹی میں اپنی جگہ بنانے کاایک اچھا موقع ہے۔ اس امتحان کا لیا جانا طلباء کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔
SweSAT ٹیسٹ کوئی بھی دے سکتا ہے ، شہریت، رہائش کی حیثیت یا عمر کی کوئی پابندی نہیں ہوتی ۔
‎تاہم ٹیسٹ صرف سویڈش زبان میں لیا جاتا ہے لہذا کامیابی اور بہترین نتائج کے لیے اچھی سویڈش زبان آنا ضروری ہے۔ یاد رہے اس ٹیسٹ کے نتائج 5 سال کے لیے موزوں ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں