سویڈش شہریت رکھنے والے پاکستانی جو اس وقت پاکستان میں موجود ہیں اور کورونا وائرس کی وجہ سے پروازیں معطل ہونے کے باعث پریشان ہیں۔ ان سے گزارش ہے کہ وزارت خارجہ سویڈن کے جانب سے ایک موبائل ایپUD RESKLAR جاری کیا گیا ہے، اس کو ڈاؤن لوڈ کرلیں اور اس فہرست میں اپنا اندراج کرلیں۔ ایک مسافر کی حیثیت سے آپ کی ذمہ داری ہے کہ جس ملک میں آپ موجود ہیں وہاں کی حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات اور لیے گئے فیصلوں سے باخبر رہیں۔ وزارتِ خارجہ سویڈن اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے یو ڈی موبائل ایپ کے ذریعے معلومات اور رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔
اس موبائل ایپ کی مدد سے آپ پاکستان اور سویڈن میں رونما ہونے والے واقعات کے نتیجے میں لیے جانے والے اقدامات اور ہدایات سے خود کو آگاہ رکھ سکتے ہیں۔
