95

دنیا میں لکڑی سے بنی سب سے بلند عمارت

‎سویڈن کے شہر خلفتیوکے شمال میں زیرِ تعمیرسارہ کلچرل سینٹر کی عمارت ابھی سےآسمانوں کو چھونے کی تلاش میں ہے
‎اور 2021 کے موسم خزاں تک اس کے مکمل ہونے کا امکان ہے۔
‎سارہ کلچرل سینٹر کو مکمل طور پر لکڑی سے بنایا جارہا ہے . 80 میٹر کی اونچائی اسے دنیا کی لکڑی کی بلند ترین عمارتوں میں سے ایک بنائے گی۔
‎اس طویل لکڑی کی بنی عمارت کا نقشہ وائٹ آرکیٹیکٹس نامی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ جس کی 20 منزلہ عمارت میں سماجی اور ثقافتی مرکز کے ساتھ ساتھ ایک شان دار ہوٹل بھی بنایاجائے گا۔عمارت میں استعمال ہونے والی تمام لکڑی مقامی طور پر حاصل کی گئی ہے۔سویڈن کا دو تہائی حصہ جنگلوں پر محیط ہے اور یہاں کی لکڑی تعمیری لحاظ سے قابل اعتماد سمجھی جاتی ہے۔
‎اس عمارت کا نام سارہ لڈمان کے نام پر رکھا گیا ہے جو کہ خلفتیو کے مشہور مصنفین میں سے ایک ہیں. اس طرح کاسماجی اور ثقافتی مرکز بنانے کا خیال بھی انھی کا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں