23

سویڈن میں سرمایہ کاری انتہائی محفوظ ترین ہے اور ماہانہ آمدنی بہترین منافع کی ضمانت ہے

پانچ سال قبل، عفان راشد تعلیم کی غرض سے پاکستان سے سویڈن منتقل ہوئے۔ یونشاپنگ یونیورسٹی میں انٹرنیشنل لاجسٹکس اور سپلائی چین مینجمنٹ میں اپنے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ۔ اُن کا ارادہ ٹیکسٹائل شعبہ میں کام حاصل کرنا تھا، کیونکہ وہ ٹیکسٹائل انجینئر ہیں اور اس صنعت میں کئی سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔لیکن دوران تعلیم انہوں نے سویڈن اور پاکستانی تاجر برادری کے درمیان ایک آؤٹ سورسنگ پارٹنر کی کمی کو محسوس کیا جو دونوں ممالک کے کاروبار کو توسیع دینے میں مددگار ثابت ہوسکتی تھی۔اسی سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے عفان راشد نے ٢٠١٦ میں تجارت آ بے کی بنیاد رکھی۔
مقصد یہی تھا کہ پاکستان سے سویڈن اور یورپ میں تجارت کو فروغ دیا جائے پاکستان سے جو لوگ سویڈن میں کاروبار کرنا چاہتے ہیں ان تک سہی اور درست معلومات فراہم کی جائے ۔

سویڈن میں سرمایہ کاری کیوں؟

عفان رشید: سال 2019 کی بات کی جائے تو سویڈن میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 6فی صد اضافہ ہوا ہے اور سال 2020 میں یہ سرمایہ کاری بڑھ کر 8 فی صد تک بڑھنے کی امید ہے۔
عفان رشید: سویڈن دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں کاروبار کرنا آسان ہے۔

ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کیوں؟
عفان رشید: دنیا بھر میں ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کو پر کشش سیکٹر میں شمار کیا جاتا ہے۔ ایک عام مشاہدہ یہ ہے کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں، جائیداد کی خرید و فروخت ہر دور میں عروج پر رہی ہے اور ہر دور میں زمین کی قیمتوں میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ اگر پچھلے 3 سالوں کا مشاہدہ کریں تو پراپرٹی کی قیمتیں میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔
عفان رشید: سویڈن میں کمرشل ایریاز میں سرمایہ کاری منافع بخش ہے۔ یہاں نئے ترقی یافتہ علاقوں اور بڑے شہروں میں کئی کمرشل پراپرٹی دستیاب ہیں۔ اس شعبے میں سرمایہ کاری سے کرایہ کی مد میں اچھی آمدنی بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔ اور ہماری کمپنی تجارت انویسٹمنٹ پاکستان اور سویڈن میں موجود کاروباری اداروں کو پہلے سے قائم شدہ کاروبار کی خرید میں ان کو مدد فراہم کرتی ہے۔
عفان رشید: ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی آر او آئی یعنی کی گئی سرمایہ کاری کی واپسی تین سے پانچ سال میں ممکن ہے۔
ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع کیا ہیں؟
ہمارے پورٹفولیو میں اس وقت ہوٹلز، ریسٹورانٹ، لانڈری، فلیٹس، بنگلے ، دفاتر، دکانیں فیکٹریاں ، پیٹرول پمپس وغیرہ شامل ہیں۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے مزید معلومات کے خواہشمند افراد ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔

سویڈن میں سرمایہ کاری کے فوائد؟
سویڈن میں سرمایہ کاری انتہائی محفوظ ترین ہے اور ماہانہ آمدنی بہترین منافع کی ضمانت ہے۔
ریئل اسٹیٹ کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ، کم آپریٹنگ اخراجات ، کم کارپوریٹ ٹیکس کے علاوہ پی آر کے ذریعے مستقبل میں فیملی کی سکونت اختیار کرنا فوائد میں شامل ہیں۔
ریٹرن آف انوسٹمنٹ سالانہ 10 سے 20 فی صد جبکہ کرایہ کی مد میں ماہانہ آمدنی 1 سے 2 فی صی ہے۔

سویڈن میں سرمایہ کاری کون کر سکتا ہے ؟
سویڈن میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے سویڈن نیشنل ہونا ضروری نہیں۔ کوئی بھی دنیا کے کسی کونے سے سویڈن میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔ صرف سرمایہ کار کی عمر کا 18 سال سے اُوپر ہونا شرط ہے۔

سویڈن میں سرمایہ کاری کیسے کی جائے ؟
سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد ہماری ویب سائٹ پر جائیں
tijaratinvestments
ویب سائٹ پر دستیاب فہرست میں سے پراپرٹی یا کاروبار کا انتخاب کریں۔
مشورے کے لیے ہم سے واٹس ایپ یا ای میل پر رابطہ کریں۔
سرمایہ کاری کا 25 فی صد جمع کرائیں اور کمپنی کے دعوت نامے پر سویڈن کا دورہ کریں۔
معاہدے کو حتمی شکل دیں اور دستاویز پر دستخط کریں۔
بقیہ رقم جمع کرائیں اور ملکیت کی منتقلی کا عمل شروع کریں۔
تجارت انویسٹمنٹ کی فیس کتنی ہے؟
تجارت انوسٹمنٹ سرمایہ کاری کی مالیت کا صرف 10 فی صد چارج کرتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں