پانچ سال قبل، عفان راشد تعلیم کی غرض سے پاکستان سے سویڈن منتقل ہوئے۔ یونشاپنگ یونیورسٹی میں انٹرنیشنل لاجسٹکس اور سپلائی چین مینجمنٹ میں اپنے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ۔ اُن کا ارادہ ٹیکسٹائل شعبہ میں کام حاصل کرنا تھا، کیونکہ وہ ٹیکسٹائل انجینئر ہیں اور اس صنعت میں کئی سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔لیکن دوران تعلیم انہوں نے سویڈن اور پاکستانی تاجر برادری کے درمیان ایک آؤٹ سورسنگ پارٹنر کی کمی کو محسوس کیا جو دونوں ممالک کے کاروبار کو توسیع دینے میں مددگار ثابت ہوسکتی تھی۔اسی سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے عفان راشد نے ٢٠١٦ میں تجارت آ بے کی بنیاد رکھی۔
مقصد یہی تھا کہ پاکستان سے سویڈن اور یورپ میں تجارت کو فروغ دیا جائے پاکستان سے جو لوگ سویڈن میں کاروبار کرنا چاہتے ہیں ان تک سہی اور درست معلومات فراہم کی جائے ۔ اپنے١٣ سال کے ٹیکسٹائل انجینئرنگ کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوے انھوں نے سوچا پاکستان اور سویڈن کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے درمیان پل کا کام کیا جائے صرف ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ہی نہیں عفان بہت سے دیگر صنعتوں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔
عفان راشد ، پاکستان سویڈن بزنس کونسل کی ایگزیکوٹو بورڈ کا حصہ بھی ہیں۔ ادارہ پی ایس بی سی بھی دو طرفہ تجارت کے فروغ میں مصروفِ عمل ہے۔
عفان کا کہنا تھا کہ سویڈن میں کمرشل ایریاز میں سرمایہ کاری منافع بخش ہے۔ یہاں نئے ترقی یافتہ علاقوں اور بڑے شہروں میں کئی کمرشل پراپرٹی دستیاب ہیں۔ اس شعبے میں سرمایہ کاری سے کرایہ کی مد میں اچھی آمدنی بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔ اور ہماری کمپنی تجارت آبے پاکستان اور سویڈن میں موجود کاروباری اداروں کو پہلے سے قائم شدہ کاروبار کی خرید میں ان کو مدد فراہم کرتی ہے۔
ہمارے پورٹفولیو میں اس وقت ہوٹلز، ریسٹورانٹ، لانڈری، صفائی کی کمپنی وغیرہ شامل ہیں۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے مزید معلومات کے خواہشمند افراد ہم سے ہمارے inquiry@tijarat.se ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
11