Embed HTML not available.

بچوں میں تعلیم کی اہمیت کےحوالے سے تھیٹر

سویڈن کے مقامی تھیٹر گروپ یالادا(Jalada) کی جانب سے پاکستان میں تعلیم کے لئے جدوجہد کے حوالے سے ایک خوبصورت ڈرامہ ”ملالئی” 30اکتوبر کو مالمو کےمقامی ہال میں پیش کیا جارہا ہے۔ اس تقریب کی خاص بات یہ ہے کہ اسے لیارینز یوتھ ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (LYDA)کے تعاون سے کراچی کے معروف تعلیمی ادارے الکریم اسکول کے آڈیٹوریم میں مالمو سویڈن سے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ (PPNE)نے سویڈن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لئے اس شو کی ٹکٹیں مفت فراہم کی ہیں۔
یہ ڈرامہ ایک ایسی دلچسپ اور باہمت لڑکی کی کہانی پر مبنی ہے جو ان تمام بچوں کے لئے جو اسکول میں پڑھنا چاہتے ہیں مگر جانے سے قاصر ہیں اور ان بچوں کے لئے بھی جو اسکول جاتے ہیں مگر پڑھائی میں دلچسپی نہیں رکھتے کے لیے ایک جرات و ہمت کی مثال ہے، ایسی ہمت جس سے انسان نا انصافیوں اور تاریکیوں کو شکست دے سکے، یہ کہانی ملالہ کی زندگی پر مبنی حقیقی کہانی سے مشابہت رکھتی ہے۔ یہ کہانی ایک ڈرامہ کی صورت میں پیش کی جائے گی اور جس میں انگریزی، سوئیڈش، اردو اور عربی زبان کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

‎شو کے حوالہ سے مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں
‎زبیر حسین (سویڈن) 0721210101
‎محمد حذیفہ (کراچی)
03368975254

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں