Embed HTML not available.

سویڈن میں بس مسافروں کو ان کے گھر کے قریب اتارے گی

سویڈن کے شہر یونشاپنگ کی انتظامیہ نے دیر رات کو بس کا سفر کرنے والوں کی حفاظت کے پیشِ نظر ایک سفارش پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر آپکا گھر بس اسٹاپ سے دور ہے یا دو بس اسٹاپ کے درمیان میں ہے تو رات گیارہ بجے کے بعد آپ بس کو گھر کے نزدیک بھی رکوا کر اتر سکتے ہیں ۔
یونشاپنگ کی ضلعی انتظامیہ میں بائیں بازو کی جماعت کے اپوزیشن لیڈر کا کہا ہے کہ اسی طرح کی سفارش دس سال پہلے کالمار شہر میں بھی پیش کی گئی تھی اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ تجربہ ہمارے شہر میں بھی کیا جائے۔
تمام جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں نے اس تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھا خیال ہے اور اس پر عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔
ٹرانسپورٹ اور ماحولیاتی انتظامیہ نے اسے، پہلے تجرباتی بنیاد پر شروع کرنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ بعد میں مستقل بنیاد پر بھی کیا جا سکتا ہے۔
مسافر وں کی حفاظت کے پیشِ نظر ایک وقت میں ایک ہی مسافر کسی ایک جگہ پر اتر سکے گا جس نے پہلے سے بس ڈرائیور کومطلع کیا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں