گزشتہ ہفتے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک میں مینابازار میں ہماری ملاقات ناروسے سے تشریف لائے ہوئے پاکستانی اداکار و گلوکار جناب طارق میر صاحب سے ہوئی. جس کی ویڈیو پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی نے یوٹیوب پر جاری کر دی ہے.
اردو قاصد سے گفتگو کرتے ہوئے طارق میر نے بتایا کہ ‘ویسے تو میں تمام گلوکاروں کو گاتا ہوں لیکن محمد رفیع اور کشور کمار میرے پسندیدہ ہیں. پاکستان میں ایک فلم میں بطور ہیرو اور ایک ڈرامہ سیریل میں بھی کام کیا ہے-پاکستان ہمیشہ اچھی آواز کی معملے میں بھارت سے اوپر رہا ہے. ناروے کے علاوہ بارسلونہ اور آسٹریا میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر چکا ہوں-‘