”ان لمحوں کی یادیں سنبھال کہ رکھنا”
ہم یاد تو آئیں گے لیکن لوٹ کہ نہیں
طارق عزیز ایک عہد کا نام تھا جو آج اختتام پزیر ہوا۔
وہ ناصرف ادیب، شاعر ،سابق رکن قومی اسمبلی تھےبلکہ انہوں نےکئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے�.
1936ء میں بھارتی شہر جالندھر میں آنکھ
کھولنے والے طارق عزیز قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ صوبہ پنجاب آگئے
فنی کیریئر کاآغازریڈیو پاکستان سے کیا۔
1964ء میں پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر بنے
آپ کے کہے ہوئے یہ تاریخی الفاظ
“ پاکستان ٹیلی وژن سروس کی جانب سے طارق عزیز آپ سے مخاطب ہے “
اور ”دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام “
انکے چاہنے والے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
انہیں اصل شہرت پی ٹی وی کے معروف تربیتی اور معلوماتی گیم شو نیلام گھر سے شہرت حاصل ہوئی، وہ اس پروگرام کی میزبانی تقریباً 40 سال تک کرتے رہے۔
آپکو اردو، پنجابی اور انگریزی پر بھی عبور حاصل تھا۔
حکومت پاکستان کی جانب سے طارق عزیز کی خدمات کے صلے میں انہیں 1992ء میں صدارتی تمغۃ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا