• آپ کے خطوط
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • کالم نگاراور شعراء کی فہرست
  • ہدایتی ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
بدھ, 21 اپریل , 2021
3 °c
Stockholm
8 ° بدھ
6 ° جمعرات
8 ° جمعہ
7 ° ہفتہ
  • Login
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
ZAQ Accounting
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
No Result
View All Result

ٹانگ مت کھنچیں، حوصلہ بڑھائیں

اسماء طارق by اسماء طارق
13 ستمبر, 2019
0 0
0
0
SHARES
59
VIEWS
فیس بٗک پر شیئر کیجئےٹویٹر پر شیئر کیجئےواٹس ایپ پر شیئر کریں

جب آپ کو خود بولنا نہ آتا ہو تو پھر آپ دوسروں کو ہی سنتے اور دیکھتے ہیں ۔ بس تو یہی میرا بچپن کا مشغلہ ہے ،چپ کر کے کسی کونے بیٹھ جانا اور لوگوں کو سننا اور دیکھنا اور پھر اس پر سوچ بچار کرکے کوئی حل نکالنے کی کوشش کرنا ۔ اس چکر میں کئی ڈائریاں بنا ڈالیں اور کئی صفحات کالے کیے اور اب تک کر رہی ہوں مگر تلاش ہے کہ بڑھتی جاتی ہے ۔
ہاں تو بات یہ ہے کہ بچپن سے یہ چیز میرے مشاہدے میں رہی ہے کہ ہم لوگ فطرتی تنقیدی زیادہ ہیں۔ ہم مشکل سے ہی کسی کو سراہتے ہیں وہ بھی اگر کسی مجبوری کے تحت سراہنا پڑ جائے۔ باہر بڑے بوڑھے سب بات بات پر ایک دوسرے کو شکریہ شکریہ کہتے نہیں تھکتے۔ وہ نہ صرف ایک دوسرے کی تعریف کرتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کے کام کو سراہتے ہیں۔ جبکہ ہمارے ہاں اگر ہمارے بچے کو کبھی کہیں کسی کو شکریہ یا کسی کےلیے کوئی تعریفی جملہ بولنا پڑجائے تو پہلے تو وہ دو گھنٹے شرمائے گا پھر یوں گویا ہو گا جیسے بول کر کسی پہ آسان کر رہا ہو۔

اپنی ہی بات کر لیتے مجال جو بچپن میں کسی کے کام کی تعریف کی ہو ۔ یوں لگتا تھا کہ کسی کی تعریف کرنے کا مطلب ہے آپ خود کچھ نہیں ہیں ۔ ہمیشہ اسکول کالج، گلی محلے میں دیکھا تھا کہ جتنے بڑے لوگ ہونگے اتنے غصیلے ہونگے ہر وقت بس منہ بنائے رکھیں گے ۔ بات بے بات دوسروں پر رعب جھاڑیں گے کہ انہیں کچھ نہیں آتا ۔مسکرانا تو جیسے منع ہو انہیں، مجال جو کسی بات پر مسکرا دیں ۔ بڑا استاد ہونے کی یہ نشانی ہے کہ آپ نے کسی سے سیدھے منہ بات نہیں کرنی ہے ۔ جس کا جتنا بڑا عہدہ ہوگا وہ اتنا ہی چھوٹوں کو ذلیل کرے گا اور ان پر دھاک بٹھائے گا ۔ میں نے تو تمام بڑے لوگوں کو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے، بس یہی بات دماغ میں رہی اگر بڑا بننا ہے تو کسی کی تعریف نہیں کرنی بلکہ اگرکسی نے اچھا کام کیا ہو تو بھی اس میں سے کیڑا نکالنا ضروری ہے ۔ کوئی بےشک کام کر کر کے مر جائے مگر آپ نے سراہنا نہیں ہے، ایسا کرنے سے اپکا وقار خطرے میں پڑ سکتا ہے ۔

مگر بڑے ہو کر جب غور کیا تو پتا چلا کہ ایسے شخص کے پاس دولت اور رتبوں کا انبار تو ہوتا ہے مگر اس کے ساتھ انسان کوئی نہیں ہوتا ۔ لوگ دولت اور مرتبے کی وجہ سے تو اسکو پوجیں گے مگر جیسے ہی یہ دولت اور رتبہ ختم تو سب ختم۔ پھر رونا اس کا مقدر ۔ کسی بھی شخص کی دولت یا رتبے کی وجہ سے کوئی عزت نہیں کرتا بلکہ وہ تو بس دکھاوا ہوتا ہے محض دکھاوا۔

ٹانگ کھینچنا ہمارا پسندیدہ کام ہے ، ہماری سیاحت ہو یا سیاست، کاروبار ہو یا نوکری ہر جگہ ہم نے بس دوسروں کی ٹانگ کھینچنی ہے ۔ ہم دوسروں کو گرانے کےلیے تو ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے مگر اگر کسی کام کےلیے ذرا سی محنت کرنی پڑ جائے تو غش پڑ جاتے۔ ہمارے دفاتر ہوں یا ہمارے گھر ہر جگہ بس ہم دوسروں کی ٹانگیں ہی کھینچ رہے ہیں ۔ نہ خود کچھ کرنا ہے اور جو بیچارہ ہمارے بیچ پھنس کر بھی کچھ کرنا چاہتا ہم اسکو بھی آگے بڑھنے نہیں دیتے اسکی بھی ٹانگیں کھینچنا شروع کر دیتے ہیں۔ پتا نہیں کیوں ہم دوسروں کی ٹانگ کھنچنے پر اتنا اعتقاد رکھتے ہیں ۔۔ شاید اس کی بجائے اگر ہم کسی کام پر توجہ دے لیں تو ہمارا کچھ بن جائے مگر ہم نے تو نہ خود آگے جانا اور نہ کسی اور کو جانے دینا۔۔

ہمارے معاشرے کو شاید ہی اتنا نقصان کسی اور چیز کی وجہ سے پہنچا ہو، جتنا اس ٹانگ کھینچنے کے رویے (leg-pulling )سے پہنچا ہے ۔ ایک بندہ دن رات ایک کر کے محنت کرتا ہے تاکہ زندگی میں کسی قابل بن جائے ۔ اب دوسرے ہم جیسے لوگ جو اس کے اردگرد ہونگے جن کا یوں تو فرض بنتا ہے کہ اسکا حوصلہ بڑھائیں تاکہ وہ مزید اچھے سے اپنا کام کرے مگر ہم کیا کریں گے، الٹا حوصلہ بڑھانے کے ہم حوصلہ پست کرنے لگ جائیں گے ۔ اس کی ذرا سی غلطی کو بڑھا چڑھا کر بتلائیں گے۔ دن رات اسے احساس دلائیں گے کہ وہ کتنا غلط کر رہا ہے ۔ پھر اگر کہیں کوئی کسر رہ گئی تو وہ دوسروں کو اسکے خلاف کرکے پوری کر دیں گے ۔ وہ کیا کہتے ہیں ہم تو ڈوبے ہیں تم کو بھی لے ڈوبے گیں والا حساب ہے ہمارا ۔ ہمارے اسی رویے کی وجہ سے کوئی کام کرنے والا بندہ یہاں رکتا ہی نہیں، جسے موقع ملتا ہے باہر جانے کا وہ فوراً چلا جاتا ہے کیونکہ اسے پتا ہے وہاں ایسا ٹانگیں کھینچنے اور حوصلے پست کرنے والا کوئی نہ ہوگا ۔

ہم عجیب لوگ ہیں کہ ایک دوسرے کو اپنے دکھ درد اور خوشی میں شریک کرنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ ہم ایسے لوگ ہیں جو خوشی تو خوشی غم میں بھی کسی کو اذیت دینے سے باز نہیں آتے ۔ آنکھوں دیکھی بات ہے ادھر فوتگی کا موقع ہے، کسی کا جوان بیٹا مر گیا ہے اور اسے سہارا دینے کی بجائے ہم کہیں گے، بھئی تمہارا اب کیا بنے گا۔ تم تو برباد ہو گئے ہو بہتر یہی ہے تم بھی مر جاؤ ۔ شادی کا موقع ہو تو ادھر غلطی سے جو دولہا دلہن مسکرا دے۔ بس ہم نے تو پھر شروع ہو جانا ہے، بھئی مسکرا لو جتنا مسکرانا ہے پھر تو ساری زندگی پچھتانا ہی ہے ۔ بندہ کوئی اچھی دعا دے دے یا کوئی اچھی بات ہی کر دے مگر ہم نے تو کوئی ایسی بات ہی کرنی ہے جو دوسرے کو چار دن تک اندر سے جلاتی رہے ۔

کوئی اچھا کام کر رہا ہے تو کیوں کر رہا ہے؟ اس طرح تو وہ ہم سے آگے نکل جائے گا۔ بس جی سب کچھ بھول بھال کر ہم اسکے راستے کی روڑے بن جائیں گے ۔ پھر اگر کوئی نیا کام کر رہا ہے تو مسئلہ اور بڑھ جاتا ہے کہ ہمارے علاوہ کوئی اور شخص کوئی کام کیسے کرسکتا ہے ۔ ہمارے اسی رویے کی وجہ سے ہم اتنے پیچھے ہیں۔ اب نہ ہم خود آگے بڑھ رہے ہیں اور کسی اور کو بڑھنے دے رہے ۔ ہم بس ہر جگہ ٹانگ کھینچنے کے فارمولے پر کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا ہر شعبہ ہر طبقہ تباہی کی دہانے پر ہے ۔ نہ ہماری سیاست اس سے پاک ہے اور نہ کوئی اور چیز۔ چند کالی بھیڑوں نے سب کا جینا دوبھر کر رہا ہے اب ایسے میں کوئی کچھ کرنے کا سوچے تو یہ کالی بھیڑیں فورا اس کی ٹانگیں کاٹنا شروع کر دیتی ہیں ۔ ذرا سی بھی برائی کہیں دکھ جائے سہی بھئی، ہم تو بس دن رات اس کا پرچار کریں گے ۔ دوسری جانب کوئی اچھا کام کر کر کے آدھا ہو گیا ہے مگر ہماری اس کی طرف نظر نہیں جاتی ۔

یہاں اگر تو آپ نے کھانا پینا اور موج کرنی ہے تو پھر کوئی مسئلہ ہی نہیں مگر اگر آپ نے کام کرنا ہے اور نام کرنا ہے تو پھر بھول جائیں، اردگرد کون لوگ ہیں اور کیا کر رہے ہیں ۔ آپ کا کام ہے بس کام کرنا سو آپ چپ کرکے سر پھینک کر لگے رہیں۔ مت دیکھیں کہ راستے میں کون ہے، کیسا ہے بس کام پر توجہ دیں تبھی آپ کسی مقام پر پہنچ سکتے ہیں ۔ اگر آپ ارد گرد کی الجھنوں میں الجھ گئے تو پھر ساری عمر انہی میں الجھے رہیں گے اور ملنا کچھ بھی نہیں ۔

ShareTweetShareSend
Previous Post

سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے سرفراز احمد کپتان برقرار

Next Post

عجیب آسودگی ہے فضاؤں میں

اسماء طارق

اسماء طارق

اسماء طارق گجرات کی رہائشی عمر بیس سال ہے اور ماسڑز کی طالبعلم ہیں۔اسماء شوشل اور ڈولپمنٹ مسائل کے موضوع پر اخبارات اور ویب سائٹ کے لئے لکھتی ہیں اور مزید بہتری کےلئے کوشاں ہیں۔

Next Post

عجیب آسودگی ہے فضاؤں میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

نیوز لیٹر میں شمولیت

تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!

ہمارا فیس بک پیج

اہم شعبے

آج کے کالمز آواز آپ کے خطوط افسانچہ الیکشن 2018 انٹرویو اچھی بات بک ریویو بین الاقوامی تاریخ تازہ ترین تصانیف تصاویر اور مناظر تعلیم تقریبات ثقافت حلقہ اربابِ ذوق خبریں دسترخوان دلچسپ و عجیب سالگرہ سرینگر سفرنامہ سوشل میڈیا سویڈن سیاست شخصیات شوبز صحت فیملی کارنر فیچر کالمز قسط وار سلسلے ملٹی میڈیا موسيقى ویڈیوز ٹیکنالوجی پاکستان پاکستانی ڈرامے پریس ریلیز ڈائری کاروبار کالمز کھیل کہانیاں ہیلتھ بلاگ
  • ہمارے بارے میں
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • آپ کے خطوط
  • اسپیشل ایڈیشن
  • ہم سے رابطہ
  • اخوت: انسانی خدمت کا بڑا ادارہ
  • اردو کمیونٹی فورم

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

No Result
View All Result
  • Login
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

*By registering into our website, you agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.
All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Notice: Undefined index: javascript in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/appender/appender.php on line 237

Add New Playlist

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.