اسلام آباد میں سویڈن کے سفارت خانہ کے سامنے طلبہ کی جانب سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان طلبہ کا سویڈن کی مختلف جامعات میں داخلہ ہوا ہے اور انہوں نےبھاری فیس بھی ادا کردی ہے لیکن سفارت خانہ کی جانب سے کچھ طلبہ کو انٹرویو کی تاریخ نہیں دی جارہی اس لئے خدشہ ہے کہ وہ طلبہ اس سال اگست کے آخر میں شروع ہونے والے تعلیمی سال کی تدریس میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔ طلبہ کی جانب سے آج بروز جمعرات 13 اگست کو بھی مظاہرہ کیا گیا جس پر سفارت خانہ نے پولیس کو حفاظت کی غرض سے طلب کرلیا. واضح رہے کہ کچھ طلبہ کو تو ویزہ جاری کر دئیے گئے ہیں لیکن ان طلبہ کے ویزوں کا فیصلہ نہیں ہوسکا جو فیملی کے ساتھ جانا چاہتے ہیں۔