Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
67

سویڈن کے سفارت خانہ کے باہر طلبہ کا ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد میں سویڈن کے سفارت خانہ کے باہر طلبہ کا ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ۔ اس مظاہرے کا اہتمام ان طلبہ کی جانب سے کیا گیا جن کا سویڈن کی مختلف جامعات میں داخلہ ہوا ہے لیکن انہیں ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔ سویڈن کی مختلف یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم کے حصول کے لئے ان طلبا کو داخلہ ملا ہے اور انہوں نے متعلقہ اداروں کو بھاری فیس بھی ادا کردی ہے لیکن مائیگریشن بورڈ اور سویڈن کے سفارت خانہ کی جانب سے ان کے ویزہ جاری کرنے میں کورونا وائرس کے حالات کی وجہ سے بہت تاخیر کی جارہی ہے۔ طلبہ کا تعلیمی سلسلہ اگست سے شروع ہورہا ہے لیکن ویزہ جاری کرنے کے لئے فنگرپرنٹ لینے کا وقت اکتوبر اور نومبر میں دیا جارہا ہے جس سے طلبہ کا نہ صرف

تعلیمی سال متاثر ہوگا بلکہ ان کا داخلہ بھی منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔ طلبہ اور ان کے والدین نے سویڈن کے مائیگریشن بورڈ اور اسلام آباد میں سویڈن کی سفیر محترمہ انگرید یویانسن سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلہ کا کوئی حل نکالا جائے تاکہ طلبہ کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔ اگر سفارت خانہ میں فنگرپرنٹ لئے جانے کا مسئلہ ہے تو طلبہ کو کیٹگری D کے تحت ویزہ جاری کردیا جائے اور سویڈن آنے پر ان کے فنگر پرنٹ لے لئے جائیں۔ احتجاجی طلبہ نے امید ظاہر کی ہے کہ سویڈن کا مائیگریشن بورڈ اور سفارت خانہ اس مسئلہ کا جلد حل تلاش کریں گے تاکہ طلبہ میں بے چینی ختم ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں