Embed HTML not available.

سویڈن میں لگ بھگ 4،000 افراد نے اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ سے غلط، مثبت نتائج حاصل کیے ہیں

سویڈش پبلک ہیلتھ ایجنسی نے تصدیق کی کہ سویڈن میں لگ بھگ 4،000 افراد نے اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ سے غلط، مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔
سویڈن نے کورونا وائرس کی جانچ میں استعمال ہونے والی چین کی اینٹی باڈی ٹیسٹ کٹ میں غلطی کی شناخت دو لیبارٹریوں میں کی گئی ہے۔ دونوں لیبارٹریوں نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ چین سے خریدی گئی ٹسٹ کٹ جو کہ سی ای مارک ہونے کے باوجود بھی معیار کی ضروریات کو پورا نہیں کرتی ہے۔اس کے کٹ کے استعمال سے غلط مثبت نتائج حاصل کرنے والوںکی تعداد سویڈن میں لگ بھگ چار ہزار ہے۔ سویڈش انتظامیہ ان ہزاروں افراد سے رابطہ کرے گی اور ان افراد کو اس ٹسٹ کٹ سے حاصل کیے گئے غلط مثبت نتائج سے آگاہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں