Embed HTML not available.

سویڈن ایک فلاحی مملکت

سویڈن میں سماجی تحفظ سویڈش فلاحی نظام کا ایک حصہ ہے اور یہ مختلف معاشرتی بیموں پر مشتمل ہے جو قومی ایجنسی برائے سوشل انشورنس کی ذمہ داری ہے جبکہ ضرورت کی بنیاد پر مقامی بلدیات کے ذریعہ بھی فلاح و بہبود کی خدمات فراہم کی جاتیں ہیں۔
آج ہم بات کریں گے سویڈش فیملی پالیسی کے بارے میں، سویڈن کی فیملی پالیسی کا مقصد سویڈش نوجوانوں کو شادی کرنے اور اپنا کنبہ بنانے کی ترغیب دینا ہے۔ سویڈن کی فیملی پالیسی تین حصوں پر مشتمل ہے،
جس میں والدین کے فوائد، چائلڈ الاؤنس اور ڈے کیئرشامل ہے۔
سویڈن میں والدین کام سے 480 دن چھٹی لے سکتے ہیں جبکہ مزید تین ماہ بلا معاوضہ چھٹی لینے کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔ والد کو بچے کی پیدائش کے بعد 10 دن کی چھٹی بھی اضافی ملتی ہے۔ بچے کی عمر آٹھ سال ہونے سے پہلے ہی والدین کو ان چھٹیوں کااستعمال کرنا ہوتا ہے۔پہلے 390 دن میں والدین کو اُن کی تنخواہ کے 80 فی صد کے قریب ماوضہ دیا جاتا ہے۔ بقیہ 90 دنوں میں انہیں 180 سویڈش کرونا یومیہ ملتا ہے، بے روزگار والدین کے لیے بھی یہی شرح ہے۔ والدین کو ہر سال بیماری کی صورت میں اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرنے کے لیے 120 دن کی چھٹی تک کا حق حاصل ہے۔ جس کا الاؤنس بھی ادا کیا جاتا ہے جیسے سویڈش میں ووڈا بارن کہتے ہیں۔
سویڈن میں بچوں کی پیدائش کے بعد والدین کی چھٹی ملازمت سے محفوظ ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ والدین جو چھٹی لیتے ہیں وہ اُسی آجر کے پاس اپنی پوزیشن پر واپس آنے کا حق رکھتے ہیں۔
سویڈن میں 16 سال سے کم عمر بچوں کی پرورش کا بوجھ کم کرنے کے لیے والدین کو نقد چائلڈ الاؤنس دیا جاتا ہے۔ عام طورپر سویڈش والدین کو ایک بچے کے لیے 1050سویڈش کرونا ماہانہ چائلڈ الاؤنس ملتا ہے۔ جو ٹیکس سے مستثنٰی ہے۔ اگر ایک فیملی میں ایک سے زیادہ بچے الاؤنس کے اہل ہیں، تو اس کنبے کو اضافی الاؤنس دیا جاتاہے۔ مثال کے طور پر اگر ایک فیملی میں 16 سال سے عمر کے چار بچے ہیں تو ان فیملی کو 4200سویڈش کرونا اور 1614 کرونا اضافی الاؤنس ملتا ہے۔
اس چائلڈ الاؤنس کی مالی اعانت مرکزی حکومت کے بجٹ سے فراہم کی جاتی ہے اور والدین کو الاؤنس کے لیے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوتی ، اسے خود بخود ادا کیا جاتا ہے۔
معذور بچوں ولی فیملی کے لئے ، گاڑی ، نگہداشت اور ذاتی معاونین کی خدمات حاصل کرنے کے لئے بھی الاؤنس دیا جاتا ہے۔
پبلک ڈے کیئر
سویڈن میں پبلک ڈے کیئر 7 سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے ہے۔ ڈے کیئر سینٹرس مقامی حکومتوں کے ذریعہ مرکزی حکومت کی رہنمائی میں چلائے جاتے ہیں۔ زیادہ تر بلدیاتی پری اسکول دن میں 10 ~ 12 گھنٹے کھلے رہتے ہیں ۔ رات میں کام کرنے والے والدین کے لئے رات کے وقت ڈے کیئر سینٹربھی موجود ہیں۔ جب والدین بلدیاتی پری اسکول میں تقرری کے لئے درخواست دیتے ہیں تو ، اس بلدیاتی قطار اور داخلے کے قواعد کی بنیاد پر بچے کو خالی جگہ کی پیش کش کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں