• آپ کے خطوط
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • کالم نگاراور شعراء کی فہرست
  • ہدایتی ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
ہفتہ, 27 فروری , 2021
3 °c
Stockholm
8 ° بدھ
6 ° جمعرات
8 ° جمعہ
7 ° ہفتہ
  • Login
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
ZAQ Accounting
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
No Result
View All Result

سویڈن ایک فلاحی مملکت

قسط نمبر 1

شہزاد انصاری by شہزاد انصاری
14 جنوری, 2021
0 0
0
0
SHARES
88
VIEWS
فیس بٗک پر شیئر کیجئےٹویٹر پر شیئر کیجئےواٹس ایپ پر شیئر کریں

سویڈن کا فلاحی نظام کئی تنظیموں اور نظاموں پر مشتمل ہے۔ جس کی مالی اعانت زیادہ ترٹیکس کے ذریعے ہوتی ہے اور حکومتی سطح پر تمام سرکاری شعبوں کے ساتھ ساتھ عوامی شعبوں میں نجی تنظیموں کے ذریعے عمل درآمد ہوتا ہے۔ جب آپ سویڈش فلاحی نظام میں داخل ہوتے ہیں تو آپ اس کا حصہ بن جاتے ہیں، جسے دنیا کا بہترین سوشل سکیورٹی سسٹم کہا جاتا ہے ۔ مکمل طور پر ایسا کہنا مناسب نہیں کیونکہ اس نظام میں بھی بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
اردو قاصد کی اس سیریز میں آپ جان سکیں گے کہ سویڈن کا سماجی ، فلاحی نظام کیسے کام کرتا ہے اور آپ اس سے سماجی فوائد کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔
سویڈن کے اس نظام کو تین مختلف وزارتوں کے تحت تین حصوں میں الگ کیا جاسکتا ہے۔
جیسے کہ
سماجی بہبود ، وزارت صحت و سماجی امور کی ذمہ داری ہے۔
تعلیم ، تعلیم اور تحقیق کی وزارت کی ذمہ داری ہے۔
روزگار، وزارت روزگار کی ذمہ داری ہے۔
آئیے جانتے ہیں سویڈن کی وزارت صحت وسماجی امور کے بارے میں
سویڈن میں فلاح و بہبود کی ذمہ داری وزارتِ صحت اور سماجی امور کی ہے۔ جس میں بیماری کی صورت میں مالی تحفظ، بزرگوں اور فیملی کے لیے سماجی خدمات، صحت کی نگہداشت، صحت اور بچوں کے حقوق کو فروغ دینا، معذور افراد کے لیے انفرادی مدد اور قومی معذوری کی پالیسیوں میں ہم آہنگی فراہم کرنا شامل ہے۔
سویڈن میں صحت و نگہداشت کا نظام یقینی بناتا ہے کہ تمام شہریوں کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک یکساں رسائی حاصل ہو۔ سویڈن کو 290 بلدیات اور 21 علاقائی کونسلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس نظام کے انتظامی اختیارات کی ذمہ داری علاقائی کونسلوں اور کچھ معاملات میں مقامی کونسلوں یا بلدیاتی حکومتوں پر عائد کر دی گئ ہے۔ اس کو باقاعدہ یقینی ہیلتھ اینڈ میڈیکل سروس ایکٹ کے ذریعہ بنایا جاتا ہے۔ مرکزی حکومت کا کردار قوانین اور رہنما اصول کا قیام ، اور صحت اور طبی نگہداشت کے لئے سیاسی ایجنڈا طے کرنا ہوتا ہے۔علاقائی کونسل کے نمائدے سیاسی کارکنا ن ہوتے ہیں جو کہ ہر چار سال بعد قومی عام انتخابات کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں۔
مقامی اور علاقائی ذمہ داریاں
سویڈش پالیسی کے مطابق اچھی اور معیاری صحت اور طبی نگہداشت مہیا کرنا علاقائی کونسل کی ذمہ داری ہے ، اور پوری آبادی کے لئے بہترین صحت کے فروغ کے لئے کام کرنا بھی علاقائی کونسل کی ذمہ داری میں شامل ہے۔ 23 سال کی عمر تک شہریوں کے دانتوں کی دیکھ بھال کے اخراجات بھی علاقائی کونسلیں پورا کرتی ہیں۔ گھر میں یا خاص رہائش گاہوں میں بوڑھوں کی دیکھ بھال بلدیات کے ذمہ آتی ہے۔ ان کے فرائض میں جسمانی معذوری یا نفسیاتی عارضے میں مبتلا افراد کی دیکھ بھال اور اسپتال کی دیکھ بھال سے صحتیاب ہونے والے افراد کے ساتھ ساتھ اسکول کی صحت کی دیکھ بھال کے لئے مدد اور خدمات فراہم کرنا بھی شامل ہے۔
سویڈن میں کوئی بھی مریض ، 12 ماہ کے دوران کبھی بھی طبی مشاورت، علاج معالجے کی مد میں مجموعی طور پر 1150 سویڈش کرونا اور دوائیوں کی مد میں 2350 کرونا سے زیادہ رقم ادا نہیں کرتا، اس رقم سے زائد کی تمام طبی خدمات اور ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔
اگلی ویڈیو میں ہم سوشل سکیورٹی کے بارے میں بات کریں گے ، اگر آپ کو یہ سلسلہ پسند آیا ہے تو، ویڈیو کو لائک اورشیئر کیجیئے گا اور اپنی رائے سے ہمیں آگاہ ضرور کیجیئےگا۔

ShareTweetShareSend
Previous Post

این اے وی ٹی ٹی سی پاکستان اور ترکو وکیشنل انسٹیٹیوٹ فن لینڈ کے مابین مفاہمتی معاہدہ پر دستخط

Next Post

ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کےڈبنگ ڈائریکٹر خرم جمشید اور انکی ٹیم سے ملاقات

شہزاد انصاری

شہزاد انصاری

Next Post

ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کےڈبنگ ڈائریکٹر خرم جمشید اور انکی ٹیم سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

نیوز لیٹر میں شمولیت

تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!

ہمارا فیس بک پیج

اہم شعبے

آج کے کالمز آواز آپ کے خطوط افسانچہ الیکشن 2018 انٹرویو اچھی بات بک ریویو بین الاقوامی تاریخ تازہ ترین تصانیف تصاویر اور مناظر تعلیم تقریبات ثقافت حلقہ اربابِ ذوق خبریں دسترخوان دلچسپ و عجیب سالگرہ سرینگر سفرنامہ سوشل میڈیا سویڈن سیاست شخصیات شوبز صحت فیملی کارنر فیچر کالمز قسط وار سلسلے ملٹی میڈیا موسيقى ویڈیوز ٹیکنالوجی پاکستان پاکستانی ڈرامے پریس ریلیز ڈائری کاروبار کالمز کھیل کہانیاں ہیلتھ بلاگ
  • ہمارے بارے میں
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • آپ کے خطوط
  • اسپیشل ایڈیشن
  • ہم سے رابطہ
  • اخوت: انسانی خدمت کا بڑا ادارہ
  • اردو کمیونٹی فورم

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

No Result
View All Result
  • Login
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

*By registering into our website, you agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.
All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Notice: Undefined index: javascript in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/appender/appender.php on line 237

Add New Playlist

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.