Embed HTML not available.

بچوں کی ذہنی تندرستی و صحت کے معاملے میں سویڈن پیچھے

دنیا کے امیر ممالک اور ان میں بچوں کی ذہنی نشونما کے حوالے سے یو نی سیف نے سروے کیا ۔ جس میں سویڈن بائیسویں نمبر پر ہے۔ یورپی یونین ممالک میں بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ اسکول کی تعلیم اور معاشرتی صلاحیتوں کی بنیاد پر یہ رپورٹ مرتب کی گئی ہے۔
سویڈن کا اس فہرست میں ٹاپ ٹین ممالک میں نہ ہونا اس بات کا اشارہ ہے کہ سویڈن غلط سمت جارہا ہے ، اور ان بچوں کو ذہنی نشونما کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہا ہے جن کو مدد کی ضرورت ہے۔ یونیسف سویڈن کی سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ سویڈن کا ہدف بچوں کی بہترین پرورش ہے جس کے لیے واضح اقدامات اور ترجیحات کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں