سوئیڈن کے بادشاہ کارل گستاف نے اپنے بھارت کے دورے پر مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کشمیر پر مشروط ثالثی کے لیے تیار ہیں- کارل گستاف کا کہنا تھا کہ سویڈن مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اس مسئلے کو حل کیا جائے تا کہ کشمیری قوم کی مشکلات ختم ہو سکیں۔
واضح رہے کہ سویڈن سے قبل امریکہ بھی بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کر چکا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق چند روز قبل ایک امریکی صحافی بھیس بدل کر مقبوضہ کشمیر داخل ہوا جنہوں نے کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے مسلسل جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے دنیا کو آگاہ کر دیا ہے۔
