32

سویڈش ٹی وی اور ریڈیو کے تمام ملازمین پر ٹک ٹاک ایپ کے استعمال پر پابندی۔

سویڈش ٹی وی اور ریڈیو کے ادارے نے اپنے تمام ملازمین کو کام کے فون پر ٹک ٹاک ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
سویڈن کے عوامی نشریاتی ادارےجس میں سویڈش ٹیلی ویژن (ایس وی ٹی) اور سویڈش ریڈیو (ایس آر) شامل ہیں نے حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر عملے کو اپنے کام کے فون پر ٹِک ٹاک ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔
سویڈش ٹی وی نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ہمارےحفاظتی ادارےنے محسوس کیا ہے کہ ٹِک ٹِاک ایپ ضرورت سے زیادہ معلومات افشاکرتی ہے۔
لہذا سویڈش ٹی وی نے فیصلہ کیا ہے کہ ملازمین کو اپنے کام کے فون پر ٹِک ٹاک ایپ رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔
واضع رہےکہ کچھ عرصے پہلے انڈیا بھی ٹک ٹاک ایپ پر پابندی لگا چکا ہے۔تمام عملے کو ای میل کے ذریعے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں