9

تناؤ

کلائنٹ نے مجھے اپنی مصنوعات کی فروغ کا کام سونپتے ہوئے کہا کہ ” تناؤ اور اضطراب کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ یہ کھلونے بلڈ سرکلیشن کے لیے بھی بے حد مفید ہیں۔” میٹنگ کے بعد صابر نے چائے نکالتے ہوئے کہا کہ ، بھائی میں نے تو اپنے بچوں کو مختلف قسم کے فیجیٹ لا کر دیئے ہوئے ہیں ، اچھا ہی ہے بچے مصروف رہتے ہیں ان کھلونوں کو دبانے سے ایک خاص تسکین ملتی ہے ۔ انگلیوں کے بیچ ہاتھ میں اس کو نچوڑنے سے اچھی ورزش ہوتی ہے جس سے پٹھوں کے تناؤ اور اسٹریس میں کمی آتی ہے۔ایسے کئی فوائد گنواتے ہوئے صابر نے مجھ سے پوچھا کہ تمہارے بچے بھی اس لت کا شکار ہوں گے؟
میں نے صابر سے کہا “نہیں ، وہ اپنا تناؤ اور اضطراب اکثر میرے کندھے اور ٹانگین دبا کر اور میرے ساتھ کھیل کر دور کر لیتے ہیں۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں