Embed HTML not available.

دنیا بھر سے کچھ دلچسپ و عجیب خبریں

8 کروڑ میں فروخت ہونے والی، دنیا کی مہنگی ترین بھیڑ کے چرچے
برطانیہ میں سنہرے رنگت والے فربہ بھیڑ کی فروخت نیلامی کے ذریعے 8 کروڑ 20 لاکھ روپوں میں کی گئی ہے جس کے بعد یہ اب تک کا سب سے مہنگا بھیڑ بن گیا ہے۔

کراس بریڈ سے 18 گھنٹے مسلسل پرواز کرنے والے کبوتروں کی نسل تیار
کبوتر پروری کے شوقین ایک شہری نے مقامی کبوتروں کی کراس بریڈ سے ایسی نسل حاصل کی ہے جو مسلسل کئی گھنٹوں تک کھلے آسمانوں پراونچی پروان کرسکتی ہے، کورونالاک ڈاؤن کے دوران ان کبوتروں کی پروازکی صلاحیت مزیدبڑھ گئی ہے۔

سونے کے ذرات والا دنیا کا مہنگا ترین میٹھا سینڈوچ
کیا آپ مونگ پھلی کے مکھن اور جیم سے بنے سینڈوچ کے لیے 350 ڈالر یا 58 ہزار روپے خرچ کرنا چاہیں گے؟

شکاگو کی پی بی اینڈ جے نے پی نٹ بٹر اور جیم سے بنا دنیا کا سب سے مہنگا سینڈوچ تیار کیا ہے جس کے لیے ایک روز قبل آرڈر دینا ہوتا ہے۔
سینڈوچ کو ’گولڈن گوز‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے قیمتی اجزا دنیا بھر سے منگوائے گئے ہیں۔ سینڈوچ بریڈ کے پورے ٹکڑے پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کا آٹا گوندھتے وقت اس میں سونے کے ذرات ملائے جاتے ہیں اور اس پر سونے کے ورق چڑھائے جاتے ہیں جسے خاص انداز میں کھانے کے قابل بنایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں