Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
Embed HTML not available.

سہیل امر کے نئے گانے “ زندگی “کا پریمئیر۔

پاکستان کےمشہور موسیقار اور بیس گٹارسٹ سہیل امر جوکہ آج کل امریکہ میں مقیم ہیں کا نیا گانا” زندگی” آج نمائش کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔ سہیل امر ناصرف ایک اچھے موسیقار ہیں بلکہ خوبصورت آواز کے مالک بھی ہیں۔ باحیثیت موسیقار سہیل امر پاکستان اور ہندستان کے نامور فنکاروں کے ساتھ پوری دنیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔اپنے پہلے سولو البم” تیرے لئے” میں اپنے پرستاروں سے پزیرائی حاصل کرنے کے بعد اب وہ دوسرے گانے “ زندگی “کی تیاری میں مصروف ہیں۔ ”زندگی” کی دھن شارق رومی،شاعری کرشن بہاری نور،موسیقی ،نظر بندی (ویڈیو ) عمران آخند ،میوزک ارینجمنٹ، ہارمونی اور ویڈیو ایڈیٹنگ مشہورومعروف ( SLK STUDIO) کےثاقب سلیم اور انکی صاحب زادیوں نے دی ہے۔
اردوقاصد سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل امر کا کہنا تھا کہ انہیں پوری امید ہے کہ انکے پچھلے گانے کی طرح اس گانے کو بھی انکے پرستار بھرپور پذیرائی دینگےاور جب اتنے سارے تجربےکار لوگ ملکر کچھ کریں تو ایک شاہکار ہی وجود میں آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں