Embed HTML not available.

کیا ہم سویڈن میں آخری بار ،25 اکتوبر کو اپنی گھڑیوں میں وقت تبدیل کریں گے؟

جی ہاں! عین ممکن ہے کہ آپ سویڈن میں آخری مرتبہ موسم سرما میں اپنی گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر رہے ہوں۔ یورپ میں ہر سال معیاری وقت دو بار تبدیل ہوتا ہے۔ ایک بار مارچ کے اواخر میں جب موسم گرما کا معیاری وقت شروع ہوتا ہے اور تمام گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی جاتی ہیں اور دوسری بار اکتوبر کے اواخر میں جب موسم سرما کے معیاری وقت کا آغاز ہوتا ہے۔ یورپی معیاری وقت میں تقریباﹰ ششماہی بنیادوں پر تبدیلی کا یہ نظام کافی عرصے سے متنازعہ ہے۔
26 مارچ 2019 کو یورپی پارلیمنٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ یورپین یونین میں شامل ہر ملک اپنے معیاری وقت کا خود فیصلہ کرےکہ وہ گرمیوں کا مستقل وقت چاہتے ہیں یا سردیوں کا مستقل وقت چاہتے ہیں۔
یورپی پارلیمنٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ کافی عرصے سے تکلیف دہ رہا ہے کہ جب سال میں دو بار وقت کی تبدیلی ہوتی ہے تو یورپی یونین کے ممالک میں تین مختلف ٹائم زون ہوتے ہیں جو کہ یورپی یونین کے بہت سے شہریوں کے لئے ایک اہم مسئلہ ہے۔
‎اس فیصلے کہ بعد وہ ممالک جو موسم گرما کے وقت کا انتخاب کرتے ہیں ان کو مارچ 2021 میں آخری دفعہ وقت میں تبدیلی کرنی ہوگی ، اور جو ممالک سردیوں کا وقت منتخب کرتے ہیں وہ اسی سال اکتوبر میں آخری بار اپنا وقت تبدیل کریں گے۔
‎سویڈن میں ہم گذشتہ چالیس سالوں سے موسمِ بہار اور موسمِ خزاں میں اپنی گھڑیاں کے وقت تبدیل کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں