Embed HTML not available.

اسمارٹ فون کا کیمرہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کا درستگی سےسراغ لگاسکتا ہے

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان فرانسسکو (یوسی ایس ایف) کے ماہرین نے ایک نئے طریقے سے اسمارٹ فون کیمرے کو اس قابل بنایا ہے کہ وہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کی 80 فیصد درستگی سے شناخت کرسکتا ہے۔ جامعہ سے وابستہ سائنسداں رابرٹ اورام اور ان کے ساتھیوں نے ذیابیطس کی شناخت کے لیے ایک خاص الگورتھم بنایا ہے جو کیمرے کی مدد سے ذیابیطس کا نشاندہی کرتا ہے۔
اس عمل کو طب کی زبان میں ’فوٹوپلائتھس موگرافی‘ ( پی پی جی ) کہا جاتا ہے۔ اس تکنیک میں روشنی کو کسی کھال یا بافت (ٹشو)پر ڈالا جاتا ہے جس سےخون کے حجم میں کمی بیشی کو نوٹ کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ عین اسی طریقے سے شہادت کی انگلی پر سینسر لگا کر خون میں آکسیجن کی مقدار اور دھڑکن کو معلوم کیا جاتا ہے۔
اس پورے تجربے میں کل 53 ہزار سے زائد 26 لاکھ پی پی جی ریکارڈنگز کو دیکھا گیا اور تمام افراد میں ذیابیطس کی درست شناخت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں