موسم گرماکے آتے ہیں اسٹاک ہوم شہر میں تعمیراتی کا م کا آغاز ہو گیا ہے۔اسی حوالے سے ایس ایل نے شہریوں کو ٹریفک میں تبدیلیوں سے آگاہ کر دیا ہے۔ گرین لائن Fridhemsplan اسٹیشن پر 1 ستمبر تک نہیں رُکے گی اور 2 ستمبر سے گرین لائن معمول کے مطابق Fridhemsplan اسٹیشن پر رکے گی۔ جبکہ 21 جون سے موسم سرما کا ٹائم ٹیبل لاگو ہوگا۔
ایس ایل کے مطابق اس موسم گرما میں وہ عوامی ٹرانسپورٹ میں توسیع کر رہے ہیں۔ اور ایسا کرنے کے لیے انہیں کچھ راستوں اور اسٹیشنوں کو بند کرنے کی ضرورت ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کا گزر ان راستوں یا اسٹیشنوں سے ہے تو آپ کو متبادل روٹ اخیتار کرنا ہوگا ۔ ممکن ہے آپ کا سفر معمول سے تھوڑا زیادہ ہو۔
Station Fridhemsplan 🚇
Fridhemsplan اسٹیشن گرین لائن کے لیے 13 جون سے 1ستمبر تک بند ہے۔ جبکہ بلولائن معمول کے مطابق چلے گی۔
Globen – Gullmarsplan 🚇
Globen – Gullmarsplan گرین لائن ٹرین 24 جون سے 17 اگست تک نہیں چلے گی۔ آپ یہ دونوں اسٹیشن کے بیچ کا سفر Tvärbanan سے کر سکتے ہیں۔
Slussen – T-Centralen 🚇
Slussen – T-Centralen کے درمیان جولائی سے اگست تک میٹرو ٹرین کی آمد و رفت بند رہے گی، ایس ایل کے مطابق Söderströmsbron پر تعمیراتی کام جاری رہے گا۔
1 جولائی سے 15 جولائی تک ریڈلائن Slussen – T-Centralen کے درمیان نہیں چلے گی اور 16 جولائی سے 12 اگست تک گرین لائن ٹریفک معطل رہے گا۔
Sundbyberg – Jakobsberg 🚝
Sundbyberg – Jakobsberg ٹرین ، 5 جولائی سے 29 جولائی تک معطل رہیں گی۔ ایس ایل کے مطابق 5 جولائی سے 29 جولائی تک عارضی بسیں چلائی جائیں گی جو مسافروں کو قریبی میٹرو اسٹیشن تک پہنچائیں گی۔
مزید معلومات آپ نیچے دیئے گئے لنک سے حاصل کر سکتے ہیں
Sommaren i SL-trafiken