92

آسمان میں روشنی کی ایک بڑی لہر

گذشتہ روز سویڈن کے بیشتر شہروں میں رات 22:27 پر آسمان میں روشنی کی ایک لہر دیکھی گئی۔عینی شاہدوں کے مطابق اچانک ایسا محسوس ہوا کہ جیسے دن نکل آیا ہو -واضح رہے کہ موسم سرما میں سویڈن اور اس کے ملحقہ ممالک میں راتیں لمبی اور گہری ہوتی ہیں۔ کچھ علاقوں میں حفاظتی کیمروں نے بھی یہ منظر محفوظ کرلیا۔ ایسا لگتا تھا کہ جیسے کوئی بہت تیزی سے روشنی کی لہر دکھاتا ہوا چلا گیا ہو۔
اپسالہ یونیورسٹی کے شعبہ فزکس اور فلکیات کے ماہر نے وضاحت کی ہے کہ یہ شاید ایک بہت بڑا شہابِ ثاقب تھا- آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ یہ خلا کا پتھر ہے جو فضا میں داخل ہوا اور پھر اسےآگ لگ گئی۔اسے فائر بال ( آگ کا گولہ)بھی کہتے ہیں۔ یہ عام طور پر دنیا میں اکثر دکھائی دیتا ہے اور سویڈن میں بھی اس سے پہلے کئی دفعہ دکھائی دے چکاہے ۔لیکن جو کچھ ہم نے کل دیکھا وہ بہت مضبوط اور بڑا تھا اور یہ ہمیشہ اتنا بڑا نہیں ہوتا ہے۔ یہ اکثر ایک چھوٹی گیند کے برابر ہوتا ہے۔لیکن اس دفعہ یہ کسی فٹبال کے سائز کے برابر یا اس سے بھی بڑا تھا۔آگ اور رفتار نے اس کو ایک بہت ہی مضبوط روشنی کا گولہ بنادیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں