Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
44

سویڈن میں مسافروں کی سہولت کے لیے ایک بہترین موبائل ایپ متعارف

Skjutsgruppen خیوت گروپن مسافروں کی سہولت کے لیے ایک بہترین فری ایپ ہے۔ 11سال پہلے شروع ہونے والی اس معاشی تحریک کو ایپ کی شکل دینے میں دو سال لگے۔ خیوت گروپن کی منفرد سروس کے ذریعے لوگ اپنی مطلوبہ منزل تک پہنچنے کے لیے ان افراد سے رابطہ کر سکیں گے جن کی گاڑیوں میں خالی نشستیں ہونگی ۔ اس ایپ کا استعمال انتہائی آسان اور محفوظ ہے اور یہ پبلک ٹرانسپورٹ،ٹرینوں اور مختصر پروازوں کا ایک قابل عمل متبادل ذریعہ ہے، مسافر ان کار مالکان سے رابطہ کرسکیں گے جن کا روٹ مشترکہ یا ملتا جلتا ہے۔ اس ویب اور موبائل ایپلیکشن پلیٹ فارم کے ذریعے نہ صرف رابطہ ہوسکے گا بلکہ ادائیگی کے معاملات بھی آن لائن ہی طے پاسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں