برصغیر کے عظیم مسلمان رہنما ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی اور عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم سرسید احمد خان کا دو سو تیسرا یوم پیدائش 17 اکتوبر 2020 کو منایا جائےگا۔
اس موقع پر اردو قاصد خصوصی آن لائن نشست کا اہتمام کر رہا ہے۔ اس پروگرام کی میزبان ڈاکٹر حنا خراسانی رضوی ہوں گی ۔ مہمان شرکاء میں شامل ہوں گے جرمنی سے جناب سرور غزالی اور انڈیا سے سید احمد قادری۔ یہ پروگرام 17 اکتوبر بروز ہفتہ سویڈش وقت کے مطابق شام ساڑھے چھے بجے ، پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے نو بجے اور بھارتی وقت کے مطابق رات 10 بجے اردو قاصد کے فیس بک اور یوٹیوب چینل پربراہ راست نشر کیا جائے گا۔