فسکسیترا فولکت ہیوس (Fisksätra Folket Hus) میں 14 اکتوبر شام 6 بجے، قرآن اور دینی محفل کا انعقاد کیا جارہا ہے. جس میں شیخ سعد نعمانی خصوصی شرکت کریں گے. شیخ سعد نعمانی دنیا بھر میں واحد ایسے قاری ہیں جو 100 کے قریب دنیا کے مشہور قراء کے لہجوں میں تلاوت کرتے ہیں۔
اردو قاصد سے بات کرتے ہوئے جناب جاوید احمد صاحب نے بتایا کہ دنیا بھر میں شیخ سعد نعمانی کو امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کے انداز میں تلاوت کی وجہ سے ثانی شیخ سدیس مانا جاتا ہے۔اسی وجہ سے دنیا بھر کے لوگ آپ کو اپنے ہاں دینی پروگرامواں میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ سویڈن کے مسلمان اور خاص کر پاکستانیوں کے لیے باعث فخر ہے کہ اس بار شیخ سعد نعمانی سویڈن تشریف لا رہے ہیں.
سویڈن میں مقیم مسلمانوں کو تقریب میں شرکت کے لئے فسکسیترا مسجد کی جانب سے دعوت عام دی گئی ہے.
مزید معلومات کے لیے جاوید احمد سے 0700476662 پر اور نوید خان سے 0704007270 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے.