ارسلان اطہر کا گانا ’’شاہینوں اُٹھو‘‘ کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی ہے. گانے کے بول اورکمپوزنگ ارسلان اطہر کی ہے جن کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے. فارس جاوید نے اس گانے میوزک ارینج کیا ہے- اردو قاصد سے بات کرتے ہوئے ارسلان اطہر کا کہنا تھا کہ گانا ’’شاہینوں اُٹھو‘‘ انہون نے ورلڈ کپ 2019 کے سلسلے میںپاکستانی ٹیم کیلئے تیار کیا ہے.
کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے حوالے سے پاکستانی ٹیم کے لیے تیار کیا جانا والایہ پہلا گانا ہے جس کی جھلکی 24 مئی 2019 کو جار کی گئی ہے اور بہت جلد ارسلان مکمل گانا سوشل میڈیا پر جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں.