نو عمر بچوں کی غذا تیار کرنے والی مشہورکمپنی سیمپر نے صارفین سے 8 ماہ کے بچوں کے لیے تیار کردہ Fullkornsvälling mild med havre مصنوع واپس کرنے کے درخواست کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق Fullkornsvälling mild med havre آٹھ 8 ماہ کے بچوں کے لیے ہلکی غذا کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ جب کے اس میں کیلااور آلوبخاراجو 18 ماہ سے بچوں کو تجویز کیا جاتا ہے پایا گیا ہے۔کیونکہ 8 ماہ کے بچے یہ مصنوع غذا پیتے ہیں اس لئے پیٹ کی معمولی پریشانیوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔
16 اکتوبر 2021 کی مقررہ مدت کی پیکنگ پر یہ واپسی لاگو ہوتی ہے۔ صارفین قریبی اسٹورپر اس مصنوع کو واپس کریں اور اپنی رقم حاصل کریں۔