سویڈن ڈیموکریٹس (ایس ڈی) پارلیمان میں واحد جماعت ہے جو عوامی مقامات پر کورونا ماسک لگانے کی وکالت کررہی ہے۔
اس حقیقت کے باوجود کہ پبلک ہیلتھ ایجنسی اس اقدام پر یقین نہیں رکھتی ہے۔
سویڈن ڈیموکریٹس (ایس ڈی) پارٹی کے رہنما جممی اوکسن نے ایس وی ٹی نیوز کو بتایا کہ کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے دوسرے بہت سے ممالک نے بھی عوامی مقامات میں ماسک لگانے کی شرط لاگو کر رکھی ہے اور ہمیں بھی یہی کام کرنا چاہئے۔
