76

فلاحی تنظیم سکون سویڈن کی عید ملن پارٹی

رمضان المبارک کے اختتام پر عید الفطر کے بعد عید ملن کے اجتماعات جہاں خوشی و مسرت کا اظہار ہوتے ہیں وہیں آپس میں مل بیٹھنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں جن سے سب لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اسی نوعیت کی ایک عید ملن پارٹی سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں منعقد ہوئی جس میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ اس رنگا رنگ عید ملن پارٹی کا اہتمام فلاحی تنظیم سکون سویڈن کی صدر شازیہ حسن اور نائب صدر شازیہ زینب نے کیا۔ عید ملن پارٹی کے شرکاء نے بھی انتظامات میں تعاون کیا جن میں سکون کے فنانس سیکرٹری آصف شکور بھی شامل تھے۔ بچوں کے میوزیکل چئیر اور دوسرے تفریحی پروگرام پیش کئے گئے۔ خواتین و حضرات نے شعر و شاعری، نغمہ سرائی اور پر لطف انداز بیان سے محفل کا رنگ دوبالا ہوگیا۔ عید کی مناسبت سے مزیدار کھانے اور دیگر لوازمات سے شرکاء خوب لطف اندوز ہوئے۔ خواتین و حضرات نے اس قدر شاندار عید ملن پارٹی منعقد کرنے پر سکون کی صدر شازیہ حسن اور نائب صدر شازیہ زینب کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں