Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
42

سویڈش کرکٹ فیڈریشن نے اضافی ایک لاکھ سویڈش کرونا ترقیاتی فنڈزکے لیےمختص کر دیے

سویڈش کرکٹ فیڈریشن کی جانب سے سویڈن میں کرکٹ کے فروغ کے لیے 16 کرکٹ کلب کو ترقیاتی فنڈز دے دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سویڈش کرکٹ فیڈریشن نے اضافی ایک لاکھ سویڈش کرونا مختص کیے ہیں۔ وہ کرکٹ کلب جنہوں نے ابھی تک ترقیاتی فنڈ کے لیے درخواست نہیں دی ہے، اپنی حکمت عملی اور پلان فیڈریشن کو دے کر اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اردو قاصد سے بات کرتے ہوئے کرکٹ فیڈریشن کے پروجیکٹ ہیڈ جناب اعظم خلیل کا کہنا تھا کہ: سویڈن میں کرکٹ کے فروغ اور نئے کھلاڑیوں کو کرکٹ کی طرف راغب کرنے کے لیے جو کلب کوشاں ہیں ان کے لیے ابھی بھی موقع ہے کہ وہ اس پروجیکٹ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں