12

سویڈش کرکٹ لیگ جون تک ملتوی

رواں ماہ سے شروع ہونے والی سویڈش کرکٹ لیگ موجودہ عالمی وبا کے پھیلاؤ کی بناء پر جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔سویڈش کرکٹ ایسوسی ایشن کی ترجمان لینا لنڈہال کا کہنا ہے کہ یہ ہماری سماجی ذمہ داری ہے کہ ہم اس بیماری کو بڑھنے سے روکیں اور اسی بات کے پیشِ نظر بورڈ نے لیگ کو جون تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کرکٹ سے محبت کرنے والوں کو اس لیگ کا انتظار رہتا ہے لیکن انہیں تھوڑا اور انتظار کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں