• آپ کے خطوط
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • کالم نگاراور شعراء کی فہرست
  • ہدایتی ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
اتوار, 28 فروری , 2021
3 °c
Stockholm
8 ° بدھ
6 ° جمعرات
8 ° جمعہ
7 ° ہفتہ
  • Login
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
ZAQ Accounting
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
No Result
View All Result

سندھ بلوچستان انٹرنیشنل بزنس فورم کا تعارفی ویبنار

تعارفی ویبنار میں لندن سے حبیب جان، سویڈن سے زبیر حسین، پاکستان سے زبیدہ صمد اور ولی اللہ خان نے شرکت کی

پریس ریلیز by پریس ریلیز
16 فروری, 2021
0 0
0
0
SHARES
51
VIEWS
فیس بٗک پر شیئر کیجئےٹویٹر پر شیئر کیجئےواٹس ایپ پر شیئر کریں

فورم کا مقصد سندھ اور بلوچستان کے لئے ایسے پروجیکٹس متعارف کروانا ہے جو کہ مجموعی طور پر طویل مدتی اور دونوں صوبوں کے عام آدمی کے مفاد میں ہوں :حبیب جان

ملکی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ہمیں فقط چیریٹی نہیں بلکہ ایسے پراجیکٹس کی ضرورت ہے جن سے پاکستانی عوام کی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئےکار لاکر پاکستان کو ترقی کی راہ کی جانب گامزن کیا جاسکے :زبیر حسین
سندھ اور بلوچستان میں گھریلو صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے خواتین کو قلیل مدتی کورسز کروائیں جائیں گے تاکہ خواتین ملک کی ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ حصہ لے سکیں :زبیدہ صمد
بلاسود قرضوں سے چھوٹی صنعتوں اور عام کاروباری شخصیات کو ملکی پیداوار بڑھانے میں مدد میسر آئے گی جو کہ ملکی برآمدات کا حجم بڑھانے کا بہترین آلہ کار ثابت ہوسکتا ہے :ولی اللہ خان
زبیر حسین نے میڈیا کو تعارفی ویبنار کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ
زبیدہ صمد کا ادارہ سوشل ڈیولپمنٹ اینڈ پاورٹی رڈکشن پہلے سے ہی صوبہ سندھ میں خدمات سر انجام دے رہا ہے. زبیدہ صمد کا کہنا تھا کہ ہم فلاحی کام جیسے فری میڈیکل کیمپ، راشن کی تقسیم وغیرہ سے باہر نکل کر کچھ اس طرح سوچیں جو غریب عوام کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرے، اسی سوچ کے تحت ہم نے سندھ بلوچستان انٹرنیشنل بزنس فارم کے ساتھ کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے کہ فقط چئیرٹی اور فلاحی کام نہیں بلکہ غریب عوام کو مختلف شعبوں میں ٹریننگ دے کر معاشرے کا فعال انسان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
حبیب جان کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم پر ہماری مجموعی کوشش یہ ہوگی کہ ہماری گلیاں، محلے بالکل اسی طرح ترقی کریں جس طرح پاکستان کے دیگر صوبوں میں ترقیاتی کاوشیں جاری ہیں، سندھ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم سندھ پر توجہ دیں گے تو یہاں پاکستان کا معاشی حب کراچی ترقی کرسکے گا اور اس کا براہ راست فائدہ پورے پاکستان کو ہوگا کیونکہ جب کراچی میں معیشت کا پہیہ چلتا ہے تو پاکستان کا ہر شہر، محلہ اور گلی چمکتا دمکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چائنہ کے معاشی تجربات سے اگر ہم فقط دو فیصد فائدہ بھی اٹھا سکے تو ہمارے لوگوں کی زندگی بدل جائے گی. ہماری کوشش ہے کہ کراچی کو ایکسپورٹ سٹی کا نام اور درجہ ملنا چاہئے. حبیب جان نے مزید کہا کہ انہوں نے سندھ بلوچستان انٹرنیشنل بزنس فورم کے رہنما حلیم خان ترین کو جلد گوادر میں بلوچستان کے بیروزگار نوجوانوں میں کاروباری جستجو پیدا کرنے کیلئے لندن میں سیمینار منعقد کرنے کیلئے درخواست کی ہے۔
ایس ایم ای فاونڈیشن کے سربراہ ولی اللہ خان کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے ہم بیروزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور ساتھ ہی چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروبار کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت بلاسود قرض اور ایسے سازگار حالات مہیا کرے جس سے چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروبار کو ملک میں کام کرنے میں آسانی میسر آسکے تو یقینی طور پر پاکستانی برآمدات کا حجم اور پیداواری قوت بڑھائی جاسکتی ہے.اگر مراعات میں اضافہ کیا جائے تو ہماری مصنوعات دنیا بھر کی منڈیوں میں کم قیمت پر دستیاب ہوسکتی ہیں۔
پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ کے روح رواں زبیرحسین کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جسے ہم دیار غیر میں مقیم پاکستانی کاروباری حلقوں اور پاکستان میں موجود کاروباری کمیونٹی کے درمیان برج کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ ایسا شاید پہلی بار ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے کوئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں.ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جو ترقی یا فتہ ممالک میں سیکھ رہے ہیں اس کا فقط دس فیصد بھی ہم اگر پاکستان منتقل کرسکیں تو پاکستان کی ترقی میں مزید بہتری لاسکتے ہیں، تعلیم اور صحت و صفائی سے لے کر انرجی اور ویسٹ مینجمنٹ کے مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے سندھ اور بلوچستان میں بہت جلد نئے پراجیکٹس لائے جائیں گے۔

ShareTweetShareSend
Previous Post

”یہ بی بی سی لندن ہے ماہ پارہ صفدر سے خبریں سنیے..

Next Post

سیاسی فرقہ واریت

پریس ریلیز

پریس ریلیز

Next Post

سیاسی فرقہ واریت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

نیوز لیٹر میں شمولیت

تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!

ہمارا فیس بک پیج

اہم شعبے

آج کے کالمز آواز آپ کے خطوط افسانچہ الیکشن 2018 انٹرویو اچھی بات بک ریویو بین الاقوامی تاریخ تازہ ترین تصانیف تصاویر اور مناظر تعلیم تقریبات ثقافت حلقہ اربابِ ذوق خبریں دسترخوان دلچسپ و عجیب سالگرہ سرینگر سفرنامہ سوشل میڈیا سویڈن سیاست شخصیات شوبز صحت فیملی کارنر فیچر کالمز قسط وار سلسلے ملٹی میڈیا موسيقى ویڈیوز ٹیکنالوجی پاکستان پاکستانی ڈرامے پریس ریلیز ڈائری کاروبار کالمز کھیل کہانیاں ہیلتھ بلاگ
  • ہمارے بارے میں
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • آپ کے خطوط
  • اسپیشل ایڈیشن
  • ہم سے رابطہ
  • اخوت: انسانی خدمت کا بڑا ادارہ
  • اردو کمیونٹی فورم

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

No Result
View All Result
  • Login
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

*By registering into our website, you agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.
All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Notice: Undefined index: javascript in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/appender/appender.php on line 237

Add New Playlist

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.