104

“سبق آموز کہانیاں 1” کا جرمن زبان میں ترجمہ

بچوں کے لئے عارف محمود کسانہ کی عالمی شہرت یافتہ کتاب “سبق آموز کہانیاں 1” کا جرمن زبان میں بھی ترجمہ شائع ہو گیا ہے۔ ان کی یہ کتاب اب تک اٹھارہ زبانوں میں ترجمہ کی جاچکی ہے اور مزید زبانوں میں ترجمے کا کام جاری ہے۔ اس کتاب میں 16 کہانیاں ہیں جن میں بہت دلچسپ اور معلوماتی انداز میں بچوں کو اسلام کی بنیادی تعلیم دی گئی ہے۔ بنیادی طور پر یہ کتاب بچوں کے اسلام کے بارے میں سوالات کے کہانیوں کی صورت میں جوابات پر مشتمل ہے اور یہ انداز دنیا بھر میں پسند کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے یہ کتاب حکومت پاکستان کے ادارے، نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد نے شائع کی تھی۔ ‏جرمنی میں رہنے والے بچوں اور ان کے والدین کی خواہش پر اب یہ جرمن زبان اور ایمزون کے
shorturl.at/dfsAC اس لنک
پر جا کر حاصل کی جاسکتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں