Embed HTML not available.

مسجد میں ویڈیو ریکارڈنگ معاملہ، صبا قمر اور بلال سعید کی عبوی درخواست ضمانتیں منظور

لاہور کی تاریخی وزیر خان مسجد میں صبا قمر اور بلال سعید کی میوزک ویڈیو کی ریکارڈنگ منظر عام پر آنے کے بعد دونوں کے خلاف تھانہ اکبری گیٹ میں مسجد کا تقدس پامال کیے جانے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے 3 ستمبر تک دونوں فنکاروں کی عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی۔
واضح رہے کہ مقدمہ فرحت منظور خان ایڈوکیٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں مسجد انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ علاوہ ازیں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مسجد میں گانے کی فلم بندی کے لیے مناظر کی عکس بندی سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ایف آئی آر میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید پر مسجد کا تقدس پامال کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں